ETV Bharat / state

نیوزی لینڈ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت میں احتجاجی مظاہرہ

نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے خلاف جمعیت العلما اثناعشریہ کرگل کے زیراہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

Newzeland mosque attack
author img

By

Published : Mar 19, 2019, 10:23 AM IST

Updated : Mar 19, 2019, 11:27 AM IST

مظاہرہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ سے ہوتے ہوئے مین بازار سے واپس حوزہ علمیہ چوک پر اختتام پذیر ہوا۔
اس دوران مظاہرین جم کر اس سفاکانہ حملے کی مذمت میں نعرے بلند کر رہے تھے۔

ویڈیو دیکھیں

حوزہ علمیہ چوک پر مظاہرین سے مخاطب کرتے ہوئے مقررین نے اس حملے کو نسل پرستی کا بدترین واقعہ قرار دیا اور اس قسم کے دہشت گردانہ حملوں پر فی الفور روک لگائے جانے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صدر انجمن جمعیت العلما اثنا عشریہ شیخ ناظر المہدی نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم اور وہاں کی عوام کے رول کی سراہنا کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ واقعہ یورپ میں پھیلتی ہوئی نسل پرستی کی وجہ سے ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے اس موقعے پر حقوق انسانی کے عالمی ادارے بالخصوص اقوام متحدہ کی ’خاموشی‘ پر بھی نکتہ چینی کی۔

قابل ذکر ہے کہ کرائسٹ چرچ دہشت گردانہ واقعے کی مذمت میں گزشتہ شام لیہہ میں بھی ایک کینڈل مارچ نکالا گیا۔ اس مارچ میں مذہبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

Intro:Body:

salman

Conclusion:
Last Updated : Mar 19, 2019, 11:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.