ETV Bharat / state

کرگل: سینکڑوں افراد اپنے گھروں کی طرف روانہ - leh

مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے ضلع کرگل میں انتظامیہ نے دیہی علاقوں کے چار سو سے زائد پھنسے ہوئے افراد کو واپس اپنے علاقوں کی طرف روانہ کیا۔

kargil
کرگل: سینکڑوں درماندہ افراد گھروں کی اور روانہ
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 5:38 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:18 PM IST

نمائندے کے مطابق کرگل ضلع انتظامیہ نے پیر کو سورو وادی کے مختلف دیہات، برسو نالہ اور اسٹکپا امبا سے تعلق رکھنے والے چار سو سے زائد پھنسے ہوئے افراد کو اپنے متعلقہ دیہات کی طرف روانہ کیا جو کووڈ 19 وبا کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے کرگل ٹاؤن میں پھنسے ہوئے تھے۔

پھنسے مسافروں کو ایس آر ٹی سی اور نجی بسوں میں روانہ کیا گیا جبکہ سماجی دوری کے اصولوں کی پاسداری کا لحاظ رکھتے ہوئے تمام مسافروں کو روانہ کیا گیا۔

کرگل: سینکڑوں درماندہ افراد گھروں کی اور روانہ

قابل ذکر ہے کہ درماندہ افراد کی جانب سے اس بات کی مانگ بڑھ رہی تھی کہ انہیں کھیتی باڑی کے موسم کے ساتھ ساتھ رمضان کے مقدس مہینے کے پیش نظر گھروں کی طرف بڑھنے دیا جانا چاہئے۔

دریں اثناء کرکل کے ایگزیکیٹو کونسلر، کونسلر، بی ڈی سی چیئرمینوں، سرپنچوں اور متعلقہ علاقوں کے پنچوں نے ان افراد کو اپنے گھروں کی طرف جانے کی اجازت دینے پر ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.