کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرضلع انتظامیہ کرگل نے مقامی لوگوں میں چاول، آٹا، دال، دودھ پاؤڈر، نمک اور صابن تقسیم کئے۔
اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کرگل ببصیر الحق چودھری نے افسران کو حکم جاری کیا تھا کہ ضرورت مند افراد میں فوری طور غذائی اجناس فراہم کیا جائے۔ اس حکم نامے کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سونام چوسجر کی موجودگی میں افسران نے آج عام لوگوں میں 10 کلو چاول، 5 کلو، 2 کلو دال، ایک لیٹر کھانے کا تیل، آدھا کلو پاوڈر دودھ، ایک کلو نمک صابن تقسیم کیا۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے کرگل ٹاؤن اور آس پاس کے 10 مقامات مفت راشن تقسیم کیا گیا، جن میں تیتی چومک، بارو کالونی، بیماتھنگ، کباڑی نالہ، لال چوک، ٹھاکس کینگرونگ، چانگرہ بازار، کاکو شیلیکیچی، بلتی بازار اور حسینی پارک شامل ہیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر کرگل نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کلہا ہے کہ ملک کی دیگر ریاستوں سے آئے ہوئے مزدوروں اور دیگر افراد کی نشاندہی کی جائے تاکہ انہیں کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔