ETV Bharat / state

ہل کونسل کرگل کو ماسکس اور سینیٹائزرس کا عطیہ

بھارتیہ جنتا پارٹی لداخ کی جانب سے کرگل میں کورونا وائرس کےخلاف کام کر رہے ہیلتھ ورکرز کو ماسکس اور سینٹائزرز کا عطیہ پیش کیا گیا۔

author img

By

Published : May 1, 2020, 10:52 PM IST

hill council kargil
health workers

نمائندے کے مطابق بھاجپا کرگل اور لیہہ نے ہل کونسل کرگل کو کورونا کے خلاف صف اول میں کام کر رہے محکمہ صحت کے عملہ کی حفاظت کے لیے ماسکس اور سینیٹائرز کا عطیہ پیش کیا۔

اس موقعے پر چیف ایگزیکٹو کونسلر فیروز احمد خان نے رکن پارلیمینٹ لداخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اس عطیہ کو ضرورت مندوں تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

ہل کونسل کرگل کو بھاجپا کی جانب سے ماسکس اور سینیٹائزرس کا عطیہ

بھارتیہ جنتا پارٹی لیہہ کے صدر دورجے انچوک نے رکن پارلیمان لداخ کے اس عطیہ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ میں صف اول میں کورونا کے خلاف جنگ میں کھڑے سبھی افراد کے لیے بھاجپا کی جانب مستقبل میں بھی اس طرح کے عطیات اور حفاظتی بندوبست کا انتظام جاری رکھا جائے گا۔‘‘

وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کرگل کے صدر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کی ایڈوائزری پر عمل کریں۔

اس دوران چیف ایگزیکٹو کونسلر کرگل فیروز احمد خان، ایگزیکٹو کونسلر برائے صحت محمد علی چندن، سی ایم او کرگل ڈاکٹر محمد ابراہیم، بی جی پی یونٹ لیہہ اور کرگل کے صدر اور باقی پارٹی ممبران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.