ETV Bharat / state

Rape Suspects Burned Alive in Jharkhand: جھارکھنڈ میں ریپ کے ملزموں کو زندہ جلا دیا گیا

جھارکھنڈ کے گُملا ضلع میں ریپ کے ملزموں کو گاؤں کے لوگوں نے گھر سے بُلا کر دردناک سزا دی ہے۔ صدر تھانہ علاقے میں بدھ کی دیر رات بائک کے ساتھ زندہ جلا دیا گیا۔ اس کی جانکاری ملنے پر نوجوان کے گھر والوں اور گاؤں والوں نے ہنگامہ کیا۔ ایک نوجوان کی موت رانچی ریمس ہپستال ہوگئی ہے جبکہ دوسرے کی حالت نازک بنی ہوئی ہے The rapists were burned alive with their bikes۔

Rape Suspects Burned Alive in Jharkhand
Rape Suspects Burned Alive in Jharkhand
author img

By

Published : Jun 9, 2022, 8:59 PM IST

گُملا: ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گملا کے صدر تھانہ علاقے میں بدھ کی دیر رات دو لوگوں کو بائک کے ساتھ زندہ جلا دینے کا دردناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ جن لوگوں کو زندہ جلایا گیا ہے ان میں سُنیل اُراؤ اور آشیش اُراؤ کے نام شامل ہیں۔ اس واردات کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے بعد دونوں کسی طرح وہاں سے بھاگ کر گاؤں پہنچا، جس کے بعد دونوں کو صدر ہسپتال میں بھرتی کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے نازک حالت دیکھ کر ریمس ریفرل کر دیا۔ ریمس میں علاج کے دوران سنیل اُراؤ کی موت ہوگئی Jharkhand Gumla rape case, one rape accused died in Jharkhand ۔

ویڈیو دیکھیے۔

اس معاملے کی جانکاری جب گاؤں کے لوگوں کو ملی تو وہ لوگ احتجاج کرنے لگے اور خون کے بدلے خون کی مانگ کرنے لگے۔ معاملے کی جانکاری پولیس کو ملی تو موقع پر ایس ڈی پی او منیش چاند، تھانہ انچارج سمیت دیگر پہنچے اور ماحول کو پرامن بنایا۔

Rape Suspects Burned Alive in Jharkhand
جھارکھنڈ میں ریپ کے ملزموں کو زندہ جلا دیا گیا

مقتول سنیل کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ کشنو اُراؤ بدھ کی دیر رات کچھ لوگوں کے ساتھ گاؤں پہنچا اور سنیل اور آشیش کو بات کرنے کے بہانے اپنے ساتھ گاؤں لے گیا۔ اس کے بعد دونوں کے ساتھ مارپیٹ کی گئی اور پھر دونوں پر کیروسین ڈال کر آگ کے حوالے کر دیا گیا۔ آگ لگنے کے بعد دونوں کسی طرح سے بھاگ کر گاؤں پہنچے۔ لیکن اس دوران دونوں بُری طرح جھلس کر جل گئے۔ گاؤں کے لوگوں نے انہیں ہسپتال پہنچایا اور رانچی ریمس ریفر کر دیا گیا۔ جہاں علاج کے دوران سُنیل اُراؤ کی موت ہوگئی ہے جب کہ آشیش کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ایس ڈی پی او منیش چندر لال نے بتایا کہ دونوں ایک نابالغ کے ساتھ عصمت دری کے ملزم ہیں اور انہیں بدلے کی نیت سے زندہ جلایا گیا ہے۔ مینش چندر نے بتایا کہ عصمت دری متاثر کے گھر والوں نے ان کو گاؤں سے بُلایا، جہاں دیگر لوگوں کے ساتھ میٹنگ کی اور پھر ان دونوں کے سات مارپیٹ کی۔ اس کے بعد دونوں کو بائک کے ساتھ زندہ جلانے کی کوشش کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.