ریاست جھارکھنڈ میں 30 آئی اے ایس اور 8 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ ہوا ہے۔ دمکا اور دھنباد سمیت دیگر سات اضلاع کے ڈی سی بدلے گئے ہیں۔ اے ڈی جی سنجے آنند ٹھاکر کو اے ڈی جی مہم کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
وہیں دھنباد کے ایس ایس پی اسیم وکرانت منج کو کولہان علاقہ کا ڈی آئی جی بنایا گیا ہے۔ جھارکھنڈ سمیت دیگر کئی ریاستوں میں سی آر پی ایف کے طور پر اپنی خدمات انجام دینے والے سنجے آنند لاٹھکر کو ماونواز مخالف مہم کا تجربہ بھی ہے۔
دمکا کی ڈی سی بی راجیشوری کو ریاست کے اوجیکا سوسائٹی کا سی ای او بنایا گیا ہے جبکہ رام گڑھ کے ڈی سی سندیپ سنگھ کو دھنباد کا ڈی سی اور کوڈرما کے ڈی سی رمیش گھولپ کو جھارکھنڈ کے ریاستی زرعی مارکیٹنگ کونسل کا منیجنگ ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔
جھارکھنڈ حکومت نے آٹھ آئی پی ایس افسروں کا بھی تبادلہ کیا ہے۔
مرکزی عہدے سے واپس آنے کے بعد اپنی تقرری کے منتظر اے ڈی جی سنجے آنند لتکر کو اے ڈی جی مہم کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ دھنباد ایس ایس پی اسیم وکرانت منج کو کولھن ڈویژن کا ڈی آئی جی بنا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پلومو ایس پی سنجیو کمار کو دھنباد کا نیا ایس ایس پی بنایا گیا ہے۔
وہیں ہوم گارڈ کے ڈی آئی جی نریندر کمار سنگھ کو ہزاری باغ زون کا ڈی آئی جی بنایا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی بجٹ رہے کنہیا میور پٹیل کو بوکارو زون کا ڈی آئی جی بنایا گیا ہے۔
ڈی آئی جی کولہن راجیو رنجن سنگھ کو جیپ، ریل ڈی آئی جی شیلندر کمار سنہا کو ایس بی کا ڈی آئی جی بنایا گیا ہے۔
اے سی بی کے ایس پی چندن کمار سنہا کو پلامو کا ڈی آئی جی بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:راجستھان میں 175 آر پی ایس افسران کا تبادلہ
جھارکھنڈ میں ماو نواز مخالف مہم کا عہدہ کافی اہم مانا جاتا ہے۔ گذشتہ کئی ماہ سے یہ عہدہ خالی ہے۔ جھارکھنڈ سمیت دیگر کئی ریاستوں میں بطور سی آئی جی رہتے ہوئے سنجے سنگھ لاٹکر کو ماونواز مخالف مہم کا تجربہ رہا ہے۔ وہیں بوکارو اور ہزاری باغ زون میں ڈی جی آئی کے عہدوں پر گذشتہ کئی ماہ سے تقرری نہیں ہوئی تھی۔ تاہم اب مذکورہ خالی پڑے عہدوں پر حکومت نے تقرری کی ہے۔