اس واقعے میں ایک خاتون کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
پولیس ذرائع نے کے مطابق گذشتہ شب چند نامعلوم بندوق برداروں نے بی جے پی کے رہنما اور بلاک کے نائب صدر مانگو منڈو کے گھر پر دھاوا بول دیا۔
اس کے بعد بدمعاشوں نے 55 سالہ مانگو منڈو، ان کی اہلیہ لكھمنی منڈو اور 25 سالہ بیٹے لپرائے منڈو کو گھر سے باہر نکال کر گولی مار دی۔
اس واقعے میں مانگو منڈو اور لپرائے منڈو کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق زخمی لكھمنی منڈو کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں اس نے دم توڑ دیا۔
گولیوں کی آواز سن کر اپنے گھر سے باہر نکلی دیگر خاتون نوری منڈو کو بھی بدمعاشوں نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔
نوری منڈو کو علاج کے لیے رانچی کے راجندر انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنس میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہے۔