پولیس سپرنٹنڈنٹ وائی ایس رمیش نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ مفصل تھانہ علاقہ میں اسٹیٹ بینک کی شری امڈا شاخ کے بھور کنڈا گاﺅںمیں قائم کسٹمر سروس سینٹر میں اس سال 03 جولائی کو بدمعاشوں نے دھاوا بولا اور اسلحہ کا خوف دکھا کر ملازمین سے لوٹ پاٹ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ملازمین کے ذریعہ مخالفت کئے جانے پر سبھی جرائم پیشہ فرار ہو گئے تھے ۔
رمیش نے بتایاکہ اس واقعہ کو لیکر بھور کنڈہ گاﺅں واقع کسٹمر سروس سینٹر کے آپریٹر روہت پال کی شکایت پر متعلقہ تھانے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 393 کے تحت معاملہ درج کیاگیا ۔
اس معاملے میں فوری کاروائی کے لئے مفصل تھانہ انچارج کی قیادت میں ٹیم کی تشکیل کی گئی ۔ ٹیم نے تفتیش کر کے معاملے کا پردہ فاش کیا اور واقعہ میں شامل تین ملزمین کو نشان زد کر لیا ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ٹیم نے ضلع کے جاما تھانہ علاقہ باشندہ روہت کمار ساہ ، دیو گھر ضلع کے پالو جوری تھانہ علاقہ کے باگھ مارا گاﺅں باشندہ راجہ رام ہیمبرم اور ویریندر ہیمبرم کو گرفتار کرلیا ۔
انہوں نے بتایاکہ گرفتار بدمعاشوں کے پاس سے دو دیسی کٹا ، دو کارتوس ، ایک موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں ۔