ETV Bharat / state

Dhanbad judge death: جج کی موت معاملے میں سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا

جھارکھنڈ کے دھنباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کی مبینہ موت کے معاملے میں سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ریاست چیف سیکریٹری اور ڈی جی پی جھارکھنڈ کو ایک ہفتے کے اندر جانچ کی صورتحال پر رپورٹ دینے کی ہدایت دی ہے۔

Dhanbad judge death: سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا

author img

By

Published : Jul 30, 2021, 1:26 PM IST

جھارکھنڈ کے دھنباد میں ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کے مبینہ قتل معاملے میں سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ عدالت ملک میں جوڈیشل افسران کی سلامتی سے نمٹنا چاہتی ہے۔

سی جے آئی این وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے اس معاملے میں ازخود نوٹس لیا اور کہا کہ عدالت کے اندر اور باہر کئی عدالتی افسران اور وکلا پر مبینہ حملوں کے معاملے سامنے آئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے ریاست کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی جھارکھنڈ کو ایک ہفتے میں تحقیقات کی صورتحال سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے یہ بھی واضح ہے کہ سپریم کورٹ، جھارکھنڈ ہائی کورٹ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کررہا ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں بار کونسل نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.