ETV Bharat / state

شیبو سورین کورونا علاج کے لیے دہلی روانہ ہوئے - شیبو سورین میدانتا اسپتال

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان شیبو سورین کو گروگرام میں واقع میدانتا میدنتا اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔جے ایم ایم سپریمو شیبو سورین کورونا سے متاثر ہیں اور پھیپھڑوں میں انفیکشن کے پھیلنے کے بعد رانچی میں واقع میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ڈاکٹر کوئی بھی خطرہ اٹھانا نہیں چاہتے ہیں، اس کے تحت انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

شیبو سورین کورونا علاج کے لیے دہلی روانہ ہوئے

author img

By

Published : Aug 25, 2020, 8:44 PM IST

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سربراہ اور راجیہ سبھا رکن پارلیمان شیبو سورین کو گروگرام کے میدانتا اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ رانچی کے ایربا کے میدانتا اسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے انہیں بوکارو ریلوے اسٹیشن لے جایا جا رہا ہے۔ اس کے بعد دہلی جانے والی راجدھانی ایکسپریس سے ایک خصوصی ایمبولینس سے انہیں گروگرام لے جایا جائے گا۔

شیبو سورین کورونا علاج کے لیے دہلی روانہ ہوئے

جے ایم ایم سپریمو شیبو سورین کورونا سے متاثر ہیں اور پھیپھڑوں میں انفیکشن پھیلنے کے بعد انہیں رانچی کے میدنتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹر کوئی بھی خطرہ اٹھانا نہیں چاہتے ہیں، اس کے تحت انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کی ٹیم بھی روانہ

دہی جانے والی راجدھانی ایکسپریس میں خصوصی ایمبولینس لگائی گئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ بڑھاپے کی وجہ سے ، ہوائی ایمبولینس کے ذریعہ انہیں گروگرام لے جانا ممکن نہیں ہے۔اس لیے جے ایم ایم سپریمو کو ٹرین کے ذریعے گرو گرام بھیجا جارہا ہے

رانچی کے اربا کے میدانتا اسپتال سے گروجی بوکارو ریلوے اسٹیشن کیلئے روانہ ہوگئے ہیں اور اس کے بعد وہ ٹرین کے راستے گروگرام کے لئے روانہ ہوں گے۔ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان شیبو سورین کے ساتھ میدانتا اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم بھی روانہ ہو رہی ہے، تاکہ انہیں سفر کے دوران کوئی پریشانی نہ ہو۔

میدانتا اسپتال میں شیبو سورین کو منگل کی صبح کو پلازمہ بھی چڑھایا گیا ہے،جو رمس سے منگایا گیا تھا۔اس وقت ان کی صحت مستحکم ہے۔شیبو سورین کے لیے رات 2:30 بجے رانچی ڈسٹرکٹ پولیس فورس کے جوان للو کمار نے رمس میں اپنا پلازمہ عطیہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.