چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی ایک بینچ نے جھارکھنڈ سے کانگریس راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان ڈی پی ساہو کے انتخاب کو چیلینج کرنے کی درخواست پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ درخواست ان کے حریف پردیپ سنتھالیہ نے 2018 انتخابات کے سلسلے میں دائر کی تھی۔
ایس اے بوبڈے اور جسٹس بوپنہ اور ہریش کیش رائے پر مشتمل عدالتی بینچ نے پردیپ سنتھالیہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ درخواست گزار پردیپ سنتھالیہ جو 2018 میں بی جے پی کے امیدوار تھے، نے کہا تھا کہ ساہو نے غیرقانونی طور پر اس نشست پر قبضہ کیا ہے اور الیکشن کمیشن سے ہدایت کی ہے کہ وہ ہر امیدوار کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد بھی عدالت کے سامنے پیش کریں۔
سنہ 2018 میں پردیپ سنتھالیہ نے راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس کے امیدوار ڈی پی ساہو سے ہار گئے تھے۔