کورونا بحران کی اس گھڑی میں ہر کوئی اپنی صحت کو لے کر فکر مند ہے۔ ایسے میں یوگا کے ذریعہ قوت مدافعت بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس سے جسم میں آکسیجن کی سطح کو بھی متوازن رکھا جاسکتا ہے۔
یوگا ٹیچر رفیعہ ناز نے ای ٹی وی بھارت پر خصوصی یوگا آسن اور صحت سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ پابندی سے اس پر عمل کرنے سے آپ جسم اور دماغ دونوں کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔
یوگا ٹیچر رفیعہ ناز رانچی کی رہائشی ہیں۔ رفیعہ نے مارواڑی کالج سے ایم کام کی تعلیم حاصل کی ہے اور یوگا میں مہارت حاصل کی ہے۔
وہ ایک طویل عرصے سے لوگوں کو یوگا کی تعلیم دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ یوگا ٹیچر رفیعہ ناز بابا رام دیو کے ساتھ بھی اسٹیج شیئر کر چکی ہیں۔