ETV Bharat / state

'احتیاطی تدابیر، کورونا وائرس کے خطرات سے بچا سکتی ہے'

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 10:41 PM IST

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ 'کورونا وائرس، آفات جیسی ہے۔ اس سے کیسے نجات پایا جائے حکومت اس مسئلے پر متفکر ہے۔ یہ زیادہ سے زیادہ نہ پھیلے اس پر کام ہو رہا ہے۔'

prevention is the only way to avoid coronavirus: hemant Soren
احتیاطی تدابیر کورونا وائرس کے خطرات سے بچا سکتی ہے: ہیمنت

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کیلئے ریاست کے لوگوں سے خود کی حفاظت کا خیال رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'احتیاطی تدابیر ہی وائرس کے خطرات سے بچنے میں مدد گار ہوسکتی ہے۔'

سورین نے کہا کہ کورونا وائرس آفات جیسی ہے اس سے کیسے نجات پایا جائے حکومت اس مسئلے پر متفکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ زیادہ سے زیادہ نہ پھیلے اس پر کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے ریاستی باشندوں سے خود کی حفاظت کا پورا خیال رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لوگ سبھی طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جہاں تک جوش و خروش سے بھرے رنگوں کے تہوار ہولی کی بات ہے تو اب یہ بھی ریاست کے باشندوں کو طے کرنا ہے کہ وہ ہولی کا استقبال کیسے کریں گے۔ لوگ مبارک بادیاں پیش کریںگے۔ لیکن اس کا طریقہ کیا ہو یہ عوام خود ہی طے کریں۔ بس اس وائرس سے بچنے کے طریقوں پر دھیان مرکوز رکھ کر ہمیں کام کرنا ہے۔

مسٹر سورین نے کہا کہ اس سے بچنے کیلئے اب بین الاقوامی سطح پر ہونے والے کھیل انعقادات کو بھی ملتوی کرنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں جو یہ اشارہ کرتا ہے کہ احتیاط بھی بچا کا ذریعہ ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.