ETV Bharat / state

Naxalite Arrested in Jharkhand جھارکھنڈ میں دو لاکھ کا انعامی نکسلی گرفتار

جھارکھنڈ کے کُھنٹی میں دو لاکھ کا انعامی نکسلی گرفتار ہوا ہے۔ پولیس نے نکسلی کو چیکنگ کے دوران گرفتار کیا۔ گرفتار نکسلی پی ایل ایف آئی کا سب زونل کمانڈر ہے۔ Sub-Zonal Commander of PLFI arrested

جھارکھنڈ میں دو لاکھ کا انعامی نکسلی گرفتار

author img

By

Published : May 1, 2023, 3:56 PM IST

رانچی: ریاست جھارکھنڈ کے کُھنٹی ضلع پولیس نے دو لاکھ کے انعامی ایک نکسلی کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار نکسلی کا نام سکھرام گوڑیا ہے جو پی ایل ایف آئی کا سب زونل کمانڈر ہے۔ اس کے خلاف تپکرا، کھنٹی اور مرہو سمیت کئی تھانوں میں قتل، اسلحہ اور لیوی کے 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ وہ پچھلے کئی سالوں سے پورے خطے میں دہشت کا محول بنا رکھا تھا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سکھرام گوڑیا بائک پر کہیں جانے والا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے راستے میں چیکنگ شروع کردی۔ پولیس کو دیکھتے ہی اس نے موٹر سائیکل کو تیز دوڑایا۔ پولیس نے پیچھا کیا تو اس کی موٹر سائیکل غیر متوازن ہو گئی اور حادثے کا شکار ہو گئی اور وہ موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگنے لگا۔ پولیس ٹیم نے اس کا پیچھا کیا اور اسے پکڑ لیا۔ کھنٹی پولیس نے اس پر انعام کی رقم بڑھا کر پانچ لاکھ کرنے کی تجویز بھیجی تھی لیکن اس سے پہلے ہی وہ پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Three Naxalites killed گڑھ چرولی میں پولیس اور نکسلیوں کے مابین تصادم، تین نکسلی ہلاک

سکھرام گوڑیا کے پاس اے کے 47 بھی برآمد کیا گیا۔ اس کی گرفتاری کے بعد مانا جا رہا ہے کہ ریاست میں پی ایل ایف آئی پہلے سے کمزور ہو گئی ہے۔ پی ایل ایف آئی میں اس کے سپریمو کے علاوہ کوئی نہیں بچا ہے۔ پولیس پی ایل ایف آئی کے سربراہ کو بھی گھیرنے اور گرفتار کرنے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔ وہیں یکم مئی 2023 کو مہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلع میں اتوار کو پولیس کے ساتھ تصادم میں دلم کمانڈر سمیت تین نکسلی ہلاک ہوگئے۔ ایک افسر نے اس انکاؤنٹر کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ انکاؤنٹر ضلع کے کیدمارا جنگل میں شام سات بجے کے قریب ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.