اب لالو پرساد یادو ریاست جھارکھنڈ کے دارلحکومت رانچی میں واقع رمس ہسپتال کے ڈائریکٹر کے فارم ہاؤس میں لے جائے گئے ہیں۔
کورونا وائرس کے خطرہ سے بچانے کے لیے ایسا کیا گیا ہے۔
گذشتہ دنوں لالو پرساد یادو کے تین نوکروں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔
اس کے بعد احتیاطی طور پر ایسا کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور رمز انتظامیہ نے مشترکہ فیصلہ کے بعد انہیں ڈائریکٹر کی رہائش گاہ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہاں سکیورٹی اور صفائی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:سوشانت کی موت پر سی بی آئی جانچ کی سفارش منظور
سخت سکیورٹی کے درمیان لالو یادو کو ایمبولینس سے رمز کے احاطے میں واقع ڈائریکٹر کی رہائش گاہ میں منتقل کردیا گیا۔