ایل جے پی نے یہاں اميدواروں کے نام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے کےانتخابات کے لئے چھترپور (محفوظ) سے ششی کانت کمار، پانكي سے رام دیو پرساد یادو، بھوناتھپور سے ریکھا دیوی اور حسین آباد سے آنندپرتاپ سنگھ پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
اس سے قبل ایل جے پی کے قومی صدر اور بہار میں جموئي سے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے کہا تھا کہ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی تقریبا 50 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 13 نشستوں کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 13 نومبر ہے۔
آپ کو بتا دئیں کے لوک جن شکتی پارٹی بی جے پی کی اتحادی جماعت ہے، اس سے پہلے پارٹی صدر نے اعلان کیا تھا کہ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں پارٹی اس بار تنہا مقابلہ کریگی۔
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 30 نومبر سے شروع ہو رہے ہیں، اور 20 دسمبر 2019 کو ختم ہونگے۔ ان انتخابات کا نتیجہ 23 دسمبر 2019 کو سامنے آئے گا۔
جھارکھنڈ میں 81 اسیمبلی سیٹوں پر ایلیکشن ہو گا جن میں حکومت تشکیل دینے کے لیے 41 سیٹوں کا جیتنا کسی بھی پارٹی کے لیے ضروری ہو گا۔