افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' بھارتیہ جنتا پارٹی آنے والے دو برسوں میں ملک کے تمام اضلاع میں اپنے دفاتر بنائے گی جو عوام کے درمیان بی جے پی کی جڑوں کو مضبوط کرنے کے لئے کام کریں گے۔
اس موقع پر جے پی نڈا نے رانچی اور دیگر اضلاع میں موجود عہدیداروں اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ' بی جے پی دوسری سیاسی پارٹیوں سے مختلف ہے۔ہمارے کام کرنے کی حکمت عملی مختلف ہے۔ ہماری قیادت کی سوچ بہت گہری ہے، ہمیں بھی اس پر غور کرنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ' بھگوان برسا منڈا کی سرزمین جہاں ہم سب کو سچائی کے لئے، سچ بات کے لیے لڑنے کی تحریک ملی ہے، ایسی سرزمین پر دفتر بنانا ہم سب کے لئے بہت خوشی کی بات ہے'۔
مزید پڑھیں:
بھارت میں 5 کروڑ سے زائد کورونا سیمپل ٹیسٹ ہو چکے ہیں
بی جے پی صدر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سنہ 2014 میں پارٹی تنظیم کو بااختیار بنانے کے لئے کہا تھا کہ دہلی میں ہمارا ایک عظیم الشان دفتر ہونا چاہئے اور ہر ضلع میں بہتر کام کے لیے ہمارا ایک عمدہ دفتر ہونا چاہئے'۔