ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت نے مشتبہ شخص کی جانچ کرائی - ای ٹی وی بھارت بھی اپنی پوری ذمہ داری ادا کر رہا ہے۔

کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ملک کو 21 دن تک کے لئے لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے،جس کے پیش نظر ای ٹی وی بھارت بھی اپنی پوری ذمہ داری ادا کر رہا ہے۔

صحافی نے کرائی مشتبہ شخص کی جانچ
صحافی نے کرائی مشتبہ شخص کی جانچ
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 11:25 AM IST

اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کو لے کر ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جس کے بعد سے سڑکوں پر اور معاشرے میں، ڈاکٹر انتظامیہ اور میڈیا اپنی پوری ذمہ داری ادا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اس دوران جمشید پور کے باگبیڑا علاقے کے ہرہرگٹرٹو علاقے میں بینگلورو سے ایک نوجوان کی آنے کی اطلاع ای ٹی وی بھارت کو ملی تھی ۔

اس کے بعد ای ٹی وی بھارت کے صحافی نے اس شخص کی شناخت کرتے ہوئے، اس کی اطلاع کورونا کنٹرول روم کو دی، جس کے تھوڑی دیر بعد باگبیڑا پہنچی میڈیکل کی ٹیم نے اس شخص کی جانچ کی اور اس کے ہاتھ پر ہوم كورونٹائن کا اسٹامپ لگایا۔

صحافی نے کرائی مشتبہ شخص کی جانچ۔ویڈیو

ڈاکٹر نے نوجوان کو کورونا سے بچنے کے لئے کئی ہدایات پر بھی عمل کرنے کو کہا، وہیں طبی ٹیم کے ڈاکٹر اسد نے بتایا ہے کہ نوجوان کی ابتدائی جانچ کر اس کے ہاتھ میں ہوم كورونٹائین کا اسٹامپ لگایا گیا ہے،اور 14 دنوں تک گھر کے كورونٹائن میں رہ کر احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے۔ طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر کو اطلاع دینے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

صحافی نے کرائی مشتبہ شخص کی جانچ
صحافی نے کرائی مشتبہ شخص کی جانچ

واضح رہے کہ اس پورے معاملے کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ای ٹی وی نے نوجوان کی شناخت کر اس کی انکوائری کرا کر اسے گھر تک پہنچانے میں مدد کی ہے، جو کہ قابل ستائش قدم ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.