ایس این پردھان نے شو میں 25 لاکھ روپے کی رقم حاصل کی ہے۔
سنہ 1988 بیچ کے آئی پی ایس افسر ستیہ نارائن پردھان این ڈی آر ایف میں ڈی جی کے عہدے پر تعینات ہیں۔
این ڈی آر ایف کی پوری ٹیم کو بالی وڈ کے اداکار امیتابھ بچن نے اپنے شو 'کون بنے گا کروڑ پتی' میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیا تھا۔
ایس این پردھان نے کہا کہ 'وہ کافی خوش ہیں۔ انہوں نے پہلے ہی فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنی جیتی ہوئی رقم کو شہیدوں کے نام کر دیں گے۔'
واضح رہے کہ کون بنے گا کروڑ پتی کا یہ شو 30 اگست کو نشر کیا جائے گا۔
ایس این پردھان فی الحال این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ جنوری 2019 میں انہیں مرکزی حکومت نے اس عہدے پر فائز کیا تھا۔
واضح رہے کہ ایس پردھان کی این ڈی آر ایف کی ٹیم نے مہاراشٹر کے سیلاب زدہ علاقوں میں بہترین کام کیا اور سینکڑوں لوگوں کی جان بچائی۔ اس بہترین کارگردگی کی وجہ سے پردھان اور ان کی ٹیم کو کے بی سی میں حصہ لینے کے لیے خصوصی دعوت دی گئی تھی۔
پردھان، جھارکھنڈ پولیس میں اے ڈی جی کے عہدے پر فائز تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سی آئی ڈی اور اسپیشل برانچ میں بھی فرائض انجام دیے ہیں۔