ETV Bharat / state

جھارکھنڈ : چوتھے مرحلہ کے لیے رائے دہی جاری - جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لیے سخت سکیورٹی کے درمیان آج صبح سات بجے سے ووٹنگ جاری ہے۔ ٹھنڈ ہونے کے باوجود لوگ قطار در قطار اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے پولنگ مراکز پہنچ رہے ہیں۔

جھارکھنڈ میں آج چوتھے مرحلہ کی رائے دہی
جھارکھنڈ میں آج چوتھے مرحلہ کی رائے دہی
author img

By

Published : Dec 16, 2019, 7:49 AM IST

Updated : Dec 16, 2019, 5:36 PM IST

ریاست جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لیے آج صبح سات بجے سے سخت سکیورٹی کے درمیان پولنگ جاری ہے۔ ٹھنڈ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے تاخیر سے نکل رہے ہیں۔ لیکن کچھ پولنگ بوتھوں پر صبح میں بھیڑدیکھنے کو ملی۔

جھارکھنڈ میں چوتھے مرحلے کی ووٹنگ 5 بجے تک 62.33 فیصد ہوئی ہے۔

جھارکھنڈ میں آج چوتھے مرحلہ کی رائے دہی
جھارکھنڈ میں آج چوتھے مرحلہ کی رائے دہی

جھارکھنڈ کے چاراضلاع دھنباد ، دیوگھر ، گریڈیہہ اور بوکارو پر مشتمل 15 اسمبلی حلقوں میں صبح 7 بجے سے رائے دہی کاآغاز ہوا۔

ماؤ نوازوں سے متاثرہ بگودر ، جموا ، گریڈیہہ، دومری اور تندی حلقوں میں رائے دہی دن میں 3 بجے تک جاری رہے گی جبکہ باقی 10 حلقوں میں ووٹنگ کاسلسلہ شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔

15 اسمبلی نشستوں کے لئے 221 امیدوار میدان میں ہیں ۔ بوکارو میں سب سے زیادہ 25 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ نرسا میں ان کی تعداد صرف 8 ہے ۔

Intro:Body:

NEWS

Conclusion:
Last Updated : Dec 16, 2019, 5:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.