جھارکھنڈ پولیس ذرائع کے مطابق کلیم الدین مجاہری کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق 'کلیم الدین جمشید پور کا ساکن ہے اور گزشتہ تین برسوں سے مفرور تھا جبکہ اس کے خلاف شہر میں آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج ہیں۔'
جھارکھنڈ پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے مبینہ طور پر القاعدہ کے شدت پسند محمد کلیم الدین مجاہری کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق 'کلیم الدین کو کافی عرصے سے تلاش کیا جا رہا تھا جسے تتان نگر ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ برصغیر میں نوجوانوں کو شدت پسندانہ سرگرمیوں کے لیے تربیت دے رہا تھا۔'
ایڈیشنل جنرل آف پولیس ایم ایل مینا نے میڈیا کو بتایا کہ 'وہ نوجوانوں کو تربیت کے لیے پڑوسی ملک بھیجتا تھا '۔
مزید پڑھیں : دانشوروں اور سائنسدانوں کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
جمشید پور کا رہائشی کلیم الدین گذشتہ تین برسوں سے مفرور تھا۔ جمشید پور میں اس کے خلاف بھارتی تعزیرات ( آئی پی سی ) کی مختلف دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے۔
ایم ایل مینا نے بتایا کہ 'اس کے ساتھی محمد عبدالرحمان علی عرف حیدر عرف کتکی ، عبد اللہ سمیع عرف حسن دہلی کے تہاڑ جیل میں بند ہیں '۔
مینا نے مزید بتایا کہ 'کلیم الدین نوجوانوں کی بھرتی کے لیے دیگر ریاستوں کے علاوہ اترپردیش، گجرات اور مغربی بنگال کے راستے جارہے تھے۔ انہوں نے بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، سعودی عرب اور دیگر ممالک کا بھی سفر کیا '۔