ETV Bharat / state

آئی ٹی بی پی کے جوان کی کرنٹ لگنے سے موت - گملا صدر ہسپتال

وائرلیس اسٹیشن سیٹ پر کام کرتے ہوئے ہائی ٹینشن تار کی زد میں آنے سے آئی ٹی بی پی کا جوان ہلاک۔

آئی ٹی بی پی کے جوان کی کرنٹ لگنے سے موت
author img

By

Published : Nov 19, 2019, 11:28 PM IST

ریاست جھارکھنڈ میں الیکشن ڈیوٹی پر ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا کے میهركا گاؤں کے رہنے والے جوان شیر سنگھ کی جھارکھنڈ کے گملا علاقے میں گزشتہ روز کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔ جوان ہند تبت بارڈر پولس ( آئی ٹی بی پی) میں تعینات تھا۔

وائرلیس آپریٹر شیر سنگھ آئی ٹی بی پی کی ٹیم کے ساتھ جھارکھنڈ کے گملا میں ٹھہرے تھے جہاں گذشتہ روز وائرلیس اسٹیشن سیٹ پر کام کرتے ہوئے وہ ہائی ٹینشن تار کی زد میں آ گئے۔
انہیں فوری طور پر گملا صدر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد شیر سنگھ کا جسد خاکی سی آر پی ایف کے ذریعہ ان کے آبائی گاؤں لایا جائے گا۔

شیر سنگھ کے والد گرمیل سنگھ اور چھوٹا بھائی ستیش کمار پرائیویٹ شعبے میں کام کر رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.