ETV Bharat / state

ہیمنت سورین جھارکھنڈ کے 11 ویں وزیراعلی - جھارکھنڈ مکتی مورچہ

جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) مہاگٹھ بندھن کی قیادت کرنے والے ہیمنت سورین نے آج جھارکھنڈ کے گیارہویں وزیراعلی کے طور پر عہدے کا حلف لیا۔

ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ کے 11 وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا

author img

By

Published : Dec 29, 2019, 5:20 PM IST

Updated : Dec 29, 2019, 5:30 PM IST

گورنر ددروپدی مرمو نے یہاں تاریخی مورہابادی میدان میں منعقدہ عظیم الشان تقریب میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ایگزیکٹو چیئرمین سورین کو وزیراعلی کے عہدے کا حلف دلایا۔ 44 سالہ سورین دوسری مرتبہ ریاست کے وزیراعلی بنے ہیں۔

ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ کے 11 وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا

اس موقع پر سورین کے والد شیبو سورین اور ان کی ماں روپی سورین کسکو کے ساتھ ہی کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی کے علاوہ راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت، مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی، چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل اور بہار کے سابق نائب وزیراعلی اور راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) رہنما تیجسوی پرساد یادو موجود تھے۔

دوسری جانب جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلی رگھوور داس، بابو لال مرانڈی اور مدھو کوڑا، سابق مرکزی وزیر شرد یادو، آر جے ڈی رہنما جے پرکاش نارائن یادو، آسام کے سابق وزیراعلی ترون گوگوئی، بہار کے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی، مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کے رہنما سیتا رام یچوری، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے جنرل سکریٹری ڈی راجا، کانگریس رہنما ملکارجن کھڑکے، تمل ناڈو سے راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ کنی موجھی، دراوڑ منیتر کژگم (ڈی ایم کے) کے صدر ایم کے اسٹالن اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ بھی موجود تھے۔

جھارکھنڈ تشکیل کے 19 سال میں یہ پانچواں موقع ہے جب ریاست کا سب سے بڑا سیاسی گھرانہ اقتدار میں آیا ہے۔ ہیمنت سورین کے والد شیبو سورین تین مرتبہ جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رہے اور ان کی مدت کار دس مہینے دس دن کی رہی۔ حالانکہ شیبو سورین اور ہیمنت سورین کے مدت کار کو ملا دیں تو جھارکھنڈ میں سورین کنبہ اقتدار میں27 ماہ دس دن ہی رہا ہے۔ مسٹر شیبو سورین پہلی مرتبہ 02 مارچ 2005 کو ریاست کے وزیراعلیٰ بنے اور ان کی مدت کار محض دس دن یعنی 12 مارچ 2005 تک ہی رہی۔
اس کے بعد شیبو سورین دوسری مرتبہ 28 اگست 2008 سے 18 جنوری 2009 تک وزیراعلیٰ رہے ۔ وزیراعلیٰ عہدے پر ان کی تیسری مدت کار 30 دسمبر 2009 سے 31 مئی 2010 تک رہی ۔ مسٹر ہیمنت سورین پہلی مرتبہ 13 جولائی 2013 کو جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ بنائے گئے اور ان کی مدت کار 23 دسمبر 2014 تک رہی ۔
علیحدہ ریاست کے طور پر 15 نومبر 2000 کو جھارکھنڈ کی تشکیل عمل میں آنے کے بعد اسکے پہلے وزیراعلیٰ بابو لال مرانڈی بنائے گئے۔ اس حکومت کی مقامی پالیسی سے متعلق ریاست میں مچے سیاسی گھماسان کی وجہ سے مسٹر مرانڈی کے مقام پر مسٹر ارجن منڈا کو ریاست کا وزیراعلیٰ بنایا گیا۔
ارجن منڈا جھارکھنڈ کے تین مرتبہ وزیراعلیٰ رہے۔ وزیراعلیٰ کے عہدہ پر ان کی پہلی مدت کار 18 مارچ 2003 سے 02 مارچ 2005 تک ، دوسری مدت کار 12 مارچ 2005 سے 19 ستمبر 2006 تک اور تیسری مدت کار 11 ستمبر 2010 سے18 جنوری 2013 تک رہی ۔

جھارکھنڈ میں تین مرتبہ صدر راج کا نفاذ ہوا۔ ریاست میں پہلی مرتبہ صدر راج 19 جنوری 2009 سے 29 دسمبر2009 تک ، دوسری مرتبہ 01 جون 2010 سے 10 ستمبر 2010 تک اور تیسری مرتبہ 18 جنوری 2013 سے 13 جولائی 2013 تک نافذ رہا۔ جھارکھنڈ ایسی ریاست ہے جہاں آزاد رکن مدھو کھوڑا وزیراعلیٰ بنائے گئے۔ ان کی مدت کار 12 مارچ 2005 سے 18 ستمبر 2006 تک رہی ۔
جھارکھنڈ کو پہلی مرتبہ رگھور داس کے طور پر ایک غیر قبائیلی وزیراعلیٰ ملا اور وہ پہلے وزیراعلیٰ رہے جنہوں نے پانچ سال کی مدت کا ر پوری کی۔ جھارکھنڈ میں ابھی تک چھ لوگ وزیراعلیٰ بنائے گئے ہیں۔ جن میں مسٹر شیبو سورین اور مسٹر ارجن منڈا تین۔ تین بار ، مسٹر ہیمنت سورین دومرتبہ اور مسٹر بابو لال مرانڈی ، مسٹر مدھو کوڑا اور مسٹر رگھور داس ایک ۔ ایک بار وزیراعلیٰ رہے ہیں۔

Intro:Body:

OthersPosted at: Dec 29 2019 3:58PM

ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ کے 11 وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا

رانچی ، 29 دسمبر (یو این آئی) جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) مہاگٹھ بندھن کی قیادت کرنے والے مسٹر ہیمنت سورین نے آج جھارکھنڈ کے گیارہویں وزیراعلی کے طور پر عہدے کا حلف لیا۔

گورنر ددروپدی مرمو نے یہاں تاریخی مورہابادی میدان میں منعقدہ عظیم الشان تقریب میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ایگزیکٹو چیئرمین مسٹر سورین کو وزیراعلی کے عہدے کا حلف دلایا۔ 44 سالہ مسٹر سورین دوسری مرتبہ ریاست کے وزیراعلی بنے ہیں۔

اس موقع پر مسٹر سورین کے والد شیبو سورین اور ان کی ماں روپی سورین کسکوکے ساتھ ہی کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کے علاوہ راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت، مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی ، چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل اور بہار کے سابق نائب وزیراعلی اور راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) لیڈر تیجسوی پرساد یادو موجود تھے۔

دوسری جانب جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلی رگھوور داس، بابو لال مرانڈی اور مدھو کوڑا، سابق مرکزی وزیر شرد یادو، آر جے ڈی لیڈر جے پرکاش نارائن یادو، آسام کے سابق وزیراعلی ترون گوگوئی، بہار کے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی، مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کے لیڈر سیتا رام یچوری، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے جنرل سکریٹری ڈی راجا، کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑکے، تمل ناڈو سے راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ کنی موجھی، دراوڑ منیتر کژگم (ڈی ایم کے) کے صدر ایم کے اسٹالن اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ بھی موجود تھے۔

جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔

Conclusion:
Last Updated : Dec 29, 2019, 5:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.