جنماشٹمی کے ایک روز قبل ایک ہزار 128 بچے زعفرانی رنگ کے لباس میں ملبوس ہوکر کرشن کا روپ دھارا اور یہ عالمی ریکارڈ بن گیا۔
اس تقریب کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں کرشن کے چاہنے والے جمع ہوئے۔ یہ ریکارڈ اس سے قبل بینگلور کے نام تھا، جس میں 997 بچوں نے حصہ لیا تھا۔
اس تقریب کے سلسلے میں گذشتہ کئی دنوں سے جھابوا میں تیاریاں چل رہی تھیں۔ اس تقریب کا اہتمام جھابوا کے راجباڑا کے شاردا گروپ آف ایجوکیشن کے ذریعے کیا گیا تھا۔
قبائلی علاقے جھابوا ضلع کو پہلی دفعہ کسی تقریب کے لیے اس طرح کا ایوارڈ ملا ہے۔
اس ایوارڈ سے پورے ضلع میں خوشی ہے۔