ETV Bharat / state

Mukhiya Candidate Arrested in Gridih: پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کے الزام میں مکھیا امیدوار گرفتار - مکھیا امیدوار پر الزام پاکستان زندہ باد نعرے لگائے

جھارکھنڈ میں گریڈیہ میں واقع گانڈے علاقے کے ایک مکھیا امیدوار پر الزام ہے کہ نامزدگی کے دوران انہوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ پولیس نے اس معاملہ میں مکھیا امیدوار سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔Mukhiya Candidate Arrested in Gridih

پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کے الزام میں مکھیا گرفتار

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 1:45 PM IST

Updated : Apr 21, 2022, 3:08 PM IST

جھارکھنڈ: گریڈیہ پولیس نے گانڈے بلاک کے ایک مکھیا امیدوار کی نامزدگی کے دوران جلوس میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کے الزام میں فوری کارروائی کی ہے۔ ایس ڈی پی او انیل کمار سنگھ کی قیادت میں پولیس نے امیدوار محمد شاکر سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ڈی پی او نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔Mukhiya Candidate Arrested in Gridih محمد شاکر نامی شخص بدھ کو گانڈے بلاک کے ڈوکوڈیہ پنچایت کے مکھیا امیدوار کے طور پر اپنے حامیوں کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کرنے گانڈے بلاک ہیڈ کوارٹر پہنچے تھے۔ الزام ہے کہ یہیں سے کچھ لوگ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائے گئے۔ اس کا ویڈیو دیر شام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ ایس پی امیت رینو کو بھی اس نعرے بازی کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد ایس ڈی پی او کو فوراً تحقیقات کرنے کو کہا۔ رات ہی میں ایس ڈی پی او انیل، انسپکٹر رتنیش موہن ٹھاکر اور دیگر اہلکار چھان بین کرتے ہوئے مکھیا امیدوار اور اس کے دو حامیوں کو گرفتار کیا۔

پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کے الزام میں مکھیا گرفتار

اس وائرل ویڈیو سے متعلق خبر کو سب سے پہلے ای ٹی وی بھارت نے دکھایا تھا۔ نعرے بازی کو لے کر ای ٹی وی بھارت نے مکھیا امیدوار کی حمایت کی تھی۔ رات گئے مکھیا امیدوار نے فون پر بتایا تھا کہ ان کے جلوس میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ نہیں لگایا گیا اور لوگوں کی بات سننے میں غلطی ہوئی ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ جس وقت وہ کاغذات نامزدگی داخل کرنے آئے تھے اس وقت پولیس انتظامیہ کے لوگ موجود تھے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ ان کا حامی ان کا نام صحیح سے پرونانس نہیں کر پا رہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں کو کنفیوزن ہو رہا تھا، لیکن صبح ہوتے ہی مکھیا امیدوار شاکر نے کہا کہ مخالفین ان کے جلوس میں گھس گئے اور انہیں لوگوں نے غلط نعرے لگائے۔ مکھیا امیدوار خود کو بے قصور قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا نعرہ لگانے کے الزام میں نوجوان گرفتار

Last Updated : Apr 21, 2022, 3:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.