ریاست جھارکھنڈ کے کوڈرما ضلع میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا جس سے علاقے میں سراسیمگی ہے۔
ایک ذہنی طور سے معذور شخص نے خاندان کے پانچ لوگوں کا بہیمانہ طور پر قتل کر دیا جبکہ ایک دوسرے شخص کی حالت نازک ہے۔
واردات کو انجام دینے والے شخص کا نام گانگو داس ہے۔ گانگو داس نے اپنی ماں، بیوی، دو بچے اور بھتیجی کا پے درپے قتل کر دیا۔
اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ملزم گانگو داس کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر ہسپتال لا یا گیا ہے۔
اہل خانہ کے مطابق گانگو داس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد کے قتل سے علاقے میں سنسنی ہے اور لوگ الگ۔ الگ کی قیاس آرائی کررہے ہیں۔