ETV Bharat / state

قرض کی رقم واپس مانگنے پر، فائرنگ - قرض کے روپے واپس مانگنے پر بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا

جھارکھنڈ میں بوکارو ضلع کے ہرلا تھانہ علاقہ میں قرض واپس مانگنے پر بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔

قرض کی رقم واپس مانگنے پر، فائرنگ
قرض کی رقم واپس مانگنے پر، فائرنگ
author img

By

Published : May 18, 2020, 8:16 PM IST

جھارکھنڈ میں بوکارو ضلع کے ہرلا تھانہ علاقہ میں قرض واپس مانگنے پر بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا ۔

پولیس ذرائع نے آج بتایاکہ سیکٹر آٹھ باشندہ انیل گواسکر نے بالی ڈیہہ تھانہ علاقہ کے گولا بالی باشندہ راجن سنگھ کو قریب پانچ لاکھ روپے قرض دیا تھا۔ انیل اتوار کی صبح راجن سنگھ سے روپے مانگنے اس کے گھر گیا تھا۔ راجن نے انیل کو پانچ ہزار روپے دیئے جسے لیکر وہ واپس گھر لوٹ آیا۔

ذرائع نے بتایاکہ انیل کے گھر اتوار دیر شام تین بدمعاشوں نے دھاوا بول کر اسے پکڑ لیا اور اسے نزدیک سے گولی مار دی ۔ گولی کی آوازسن کر کنبہ کے افراد وہاں پہنچے اور انیل کو فوراً بوکارو جنرل اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی حالت نازک ہے۔

اس سلسلے میں راجن سنگھ سمیت دیگر کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.