رانچی: جھارکھنڈ میں کھلاڑیوں کے اندر صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ہر کھیل میں ایک سے زیادہ حیرت انگیز کھلاڑی موجود ہیں۔ اسی کڑی میں بین الاقوامی گریپلنگ مقابلے کے لیے بھارتی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس ٹیم میں جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے رہنے والے اویس عرفات کا بھی انتخاب ہوا ہے۔ اس مقابلے میں وہ جھارکھنڈ کے پہلے بین الاقوامی کھلاڑی ہیں Owais Arfat The First International Player of Grappling Game from Jharkhand۔
روس میں 18 مئی سے 20 مئی تک پہلا بین الاقوامی گریپلنگ مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں بھارتی ٹیم بھی حصہ لے گی۔ گریپلنگ کمیٹی آف انڈیا نے بھارتی ٹیم کا اعلان کیا۔ اس میں ملک کے مختلف حصے کے کھلاڑیوں کا انتخاب ہوا ہے جس میں جھارکھنڈ کے رانچی کے رہنے والے ڈاکٹر فتح اللہ روڈ کے رہائشی اویس عرفات کا نام بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:
- AMU Patented Cricket Bat With Detachable Handles: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر نے منفرد قسم کی بیٹ بنائی
- Bushra Mateen Won 16 Gold Medals: بشریٰ متین نے 16 گولڈ میڈل حاصل کرکے یونیورسٹی کا نام روشن کیا
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے جھارکھنڈ حکومت سے اس نئے گیم کو آگے بڑھانے اور کھلاڑیوں کی مدد کی اپیل کی ہے۔ وہیں ان کے کوچ پروین کمار سنگھ کے مطابق یہ جھارکھنڈ کے لئے فخر کی بات ہے کہ اس گیم میں بھی یہاں کے بچے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ Owais Arfat International Grappling Player