ETV Bharat / state

شہید بدھو بھگت کے کارناموں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا : ہیمنت

لرکا تحریک “ کے ہیرو شہید بدھو بھگت کی 229 ویں جینتی پر ہیمنت سورین نے کیا کہ آزادی کی لڑائی میں بدھو بھگت کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

شہید بدھو بھگت کے کارناموں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا : ہیمنت
شہید بدھو بھگت کے کارناموں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا : ہیمنت
author img

By

Published : Feb 17, 2021, 9:43 PM IST

رانچی: جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے ” لرکا تحریک “ کے ہیرو شہید بدھو بھگت کی 229 ویں جینتی کے موقع پر آج انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ 'ملک کی آزادی کی لڑائی میں بدھو بھگت کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

سورین نے بدھ کو یہاں شہید بدھو بھگت کی جینتی پر ان کی تصویر پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے ریاست کے باشندوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید بھگت کی جینتی منانا پورے جھارکھنڈ کیلئے فخر کی بات ہے ۔

مزید پڑھیں:

ذات پر مبنی مردم شماری ایک مرتبہ تو ہونی ہی چاہئے : نتیش

وزیراعلیٰ نے کہاکہ سن 1857 کی جنگ آزادی کے پہلے 1832 میں جھارکھنڈ میں انگریزی حکومت کے خلاف بہادر بھگت نے علم بغاوت بلندکیا تھا ۔ یہ انقلاب تاریخ کے صفحات میں ” لرکا بغاوت “ کے نام سے درج ہے۔

انہوں نے اپنی بہادری سے انگریزوں کے چھکے چھڑا دیئے تھے۔ شہید بھگت کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی بہتر سماج اور ریاست کی تعمیر کی جاسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.