ETV Bharat / state

جامتاڑہ میں پہاڑی کے نیچے لاپتہ نوجوان کی لاش ملی - جھارکھنڈ نیوز

جھارکھنڈ میں ضلع جامتاڑہ میں ادلبانی پہاڑی کے نیچے سے پولیس نے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 10:32 PM IST

جامتاڑہ نگر تھانہ انچارج منوج کمار نے بتایا کہ مقامی لوگوں سے موصول ہوئی اطلاع کی بنیاد پر پہاڑی کے نیچے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ہے۔

ہلاک شخص کی شناخت منن ٹوڈو کے طور پر کی گئی ہے، جو پچھلے کچھ دن سے لاپتہ تھا۔ لاش پوسٹمارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے۔

منوج کمار نے بتایا کہ اس نوجوان کی موت دو روز قبل ہی ہوگئی۔ لاش بوسیدہ ہو گئی ہے اوراس میں کیڑے پڑ گئے ہیں۔ حالانکہ یہ کہنا مشکل ہے کہ اس کا قتل کیا گیا ہے، لیکن پھربھی یہ خود کشی کا معاملہ ہے۔

تمام پہلوؤں کی بغور جانچ کی جارہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی اس معاملے کے بارے میں کچھ کہا جاسکتا ہے۔

ہلاک شخص کے اہل خانہ نے کہا کہ منن کی آج شادی ہونی تھی لیکن وہ دو روز قبل لاپتہ ہو گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.