اطلاعات کے مطابق جھارکھنڈ کی 14 لوک سبھا سیٹوں کے درمیان عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم پر مفاہمت ہوگئی۔
کانگریس جھارکھنڈ میں 7 سیٹوں پر جبکہ 'جھارکھنڈ مکتی مورچا' 4 سیٹوں پر انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 'جھارکھنڈ وکاس مورچہ' 2 سیٹوں پر قسمت آزمائی کرے گی، جب کہ آر جے ڈی صرف ایک سیٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔
واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں 4 مرحلوں میں انتخابات ہونے ہیں۔ یہاں چوتھے، پانچوے، چھٹے اور ساتویں مرحلے میں عام انتخابات ہونے ہیں۔ جس کی تاریخ بالترتیب ہے 19 اپریل، 6 مئی،12 مئی اور 19 مئی۔