ETV Bharat / state

دھنباد: سی بی آئی نے جج معاملے کی جانچ سنبھالی، کیس درج کیا

author img

By

Published : Aug 5, 2021, 2:13 PM IST

جھارکھنڈ حکومت کی درخواست پر سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے دھنباد کے جج اتم آنند کی موت کی تحقیقات میں ایک کیس درج کیا ہے، جنہیں مبینہ طور پر دھنباد میں ایک آٹو رکشا نے کچل دیا تھا۔

دھنباد: سی بی آئی نے جج معاملے کی جانچ سنبھالی، مقدمہ درج کیا۔

سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بدھ کے روز دھنباد کے جج اتم آنند کی موت کی تحقیقات کے لیے ایک کیس درج کیا تھا۔ جس میں سی بی آئی نے بتایا ہے کہ دھنباد میں ایک آٹو رکشا نے گزشتہ دنوں جج کو مبینہ طور پر کچل دیا تھا۔

سی بی آئی نے جھارکھنڈ حکومت کی درخواست اور حکومت ہند کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر کیس درج کیا ہے اور تفتیش شروع کی ہے۔ حالانکہ جج معاملے کا کیس پہلے دھنباد پولیس نے درج کیا تھا۔

واضح رہے کہ 28 جولائی کو اتم آنند مجسٹریٹ کالونی دھن آباد کے قریب ایک گاڑی کی ٹکر سے جج اتم آنند ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:Dhanbad judge death: جج کی موت معاملے میں سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا

پولیس نے اس معاملے کی کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا تھا اور معاملے میں قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کرلیا تھا۔

گرفتار ملزمین کے تعلق سے انسپکٹر جنرل امول ونوکانت ہومکر نے بتایا کہ ملزمین کی شناخت لکھن کمار ورما اور راہل ورما کے طور پر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ 30 جولائی کو سپریم کورٹ نے قتل کا خود نوٹس لیا تھا۔ جس کے دوسرے دن جھارکھنڈ حکومت نے جج کے قتل کی تحقیقات کے لیے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی سفارش کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.