ETV Bharat / state

رکن پارلیمان پی این سنگھ 14 روز کے لیے قرنطین - سڑک کے ذریعہ ریاست جھارکھنڈ کے دھن آباد پہنچے

بی جے پی کے رکن پارلیمان پشوپتی ناتھ سنگھ دہلی سے سڑک کے ذریعہ ریاست جھارکھنڈ کے دھن آباد پہنچے۔ وہ تقریبا 20 روز سے دہلی میں پھنسے ہوئے تھے۔

رکن پارلیمان پی این سنگھ 14 روز کے لیے قرنطین

author img

By

Published : Apr 15, 2020, 4:42 PM IST

رکن پارلیمان کے دہلی سے دھن آباد کے سفر کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے آج ایک میڈیکل ٹیم ان کی رہائش گاہ پر بھیجی۔ ٹیم کے ذریعہ انہیں گھر میں قرنطین کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میڈیکل ٹیم نے رکن پارلیمان کا نمونہ لےکر جانچ کے لیے بھیج دیا ہے۔

لوک سبھا اجلاس کی وجہ سے رکن پارلیمان پشوپتی ناتھ سنگھ دہلی میں تھے اور اسی دوران ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہو گیا۔ اس کی وجہ سے رکن پارلیمان پی این سنگھ دہلی میں ہی پھنس گئے تھے۔

ٹرین اور ہوائی جہاز منسوخ ہونے کے بعد پی این سنگھ سڑک کے ذریعہ دھن آباد پہنچنے پر مجبور ہوگئے۔ جب اس بارے میں دھن آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع ملی تو محکمہ صحت کی ٹیم کو ان کی رہائش گاہ پر بھیجا اور انہیں گھر میں ہی قرنطین کیا گیا۔

ڈاکٹر راج کمار سنگھ نے کہا کہ '14 دن تک رکن پارلیمان اپنے گھر میں ایک دوسرے سے دوری بنا کر رہیں گے۔ میڈیکل ٹیم نے جانچ کے لیے نمونے لیے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.