ETV Bharat / state

جھارکھنڈ انتخابات کیلئے بھاجپا امیدواروں کا فیصلہ آج - پارٹی کے صدر امت شاہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے امیدواروں کی فہرست

مہاراشٹر میں تشکیل حکومت کا سلسلہ ابھی جاری ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی توجہ جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات کی جانب بھی منتقل کر دی ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Nov 8, 2019, 9:55 AM IST

Updated : Nov 8, 2019, 11:45 AM IST

اطلاعات کے مطابق پارٹی کے صدر امت شاہ نے جھارکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینے کے لئے ریاست کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی ۔

پارٹی کے ایک سینئر رہنما کے مطابق 'مرکزی الیکشن کمیٹی (سی ای سی) آئندہ انتخابات میں بھاجپا کے متوقع امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے جمعہ کو اجلاس منعقد کرے گی۔'

پارٹی کے سربراہ کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں جھارکھنڈ کے ریاستی بھاجپا صدر لکشمن گلوہ، وزیراعلیٰ رگھوبر داس، انتخاب انچارج او پی ماتھور اور رام ویچار نیتم کے ساتھ مرکزی وزیر اور سابق وزیراعلیٰ ارجن منڈا بھی موجود تھے۔

میڈیا رپورٹز کے مطابق گذشتہ شام تقریبا 6 بجے شاہ کی رہائش گاہ پر میٹنگ شروع ہوئی تھی جو آج الصبح تک جاری رہی۔

امت شاہ سے طے شدہ ملاقات سے قبل پارٹی کے سینئر رہنما ؤں نے امیدواروں کی ایک شارٹ لسٹ تیار کی جس میں ہر نشست پر امیدواروں کی تعداد 15 سے کم کر کے پانچ تک پہنچائی گئی تھی۔

بی جے پی کے ایک سینئر رہنما نے کہا کہ 'اگر ہم امیدواروں کو 15 سے 5 یا 10 سے 4 تک لے بھی آئے ہیں تو بھی 'ادھیکش جی' ہر سیٹ پر اپنے اعداد و شمار کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہوں گے۔ فہرست میں شامل سبھی امیدوار میرٹ پر لئے گئے ہیں اور بغیر میرٹ کے امیدواری کی دعویداری بڑھانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اس سے قبل بھی بی جے پی کے ایک کور گروپ نے ممکنہ امیدواروں سے ملاقات کی تھی۔ اس کے لئے متعدد اراکین پارلیمنٹ کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ 'جھارکھنڈ کے انتخابی انچارج او پی ماتھر کی رہائش گاہ پر کور گروپ میٹنگ میں بھیرون مہتو ، نشیکانت دوبے اور پی این سنگھ نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق 'ہر اسمبلی میں 10 سے 15 نام تھے۔ ہم اسے 4-5 امیدواروں تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ہمارے پاس اب بھی 300 سے 350 نام ہیں جن پر صدر کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔'

پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے کہا کہ 'ہر منڈل اور ضلع کے ممبران اور ممبران پارلیمان کے ناموں پر شارٹ لسٹ کرتے ہوئے غور کیا گیا ہے۔'

جھارکھنڈ کی 81 رکنی اسمبلی میں 30 نومبر سے 20 دسمبر تک پانچ مرحلوں میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 23 دسمبر کو ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Nov 8, 2019, 11:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.