رانچی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جھاڑکھنڈ کے بابا بیدھ ناتھ مندر میں پوجا کی اور اس کے بعد انہوں نے جسی ڈیہہ انڈسٹریل ایریا میں نینو یوریا کھاد کی سنگ بنیاد رکھا۔ امت شاہ نے کہا کہ 'کسانوں کو نینو یوریا سے فائدہ ہوگا اور یہ پہلے ہی پانچ ممالک کو برآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'کئی مقامات پر کسان یوریا بھی ڈالتے ہیں اور ترل یوریا بھی چھڑکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے فصل کے ساتھ ساتھ زمین کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ کے بابا مندر کے وی آئی پی گیٹ پر پہنچتے ہی پانڈا دھرمارکشنی سبھاکے صدر ڈاکٹر سوریس بھاردواج اور جنرل سکریٹری کارتک ناتھ ٹھاکر نے پھولوں کے گلدستے سے استقبال کیا۔ اس کے بعد انتظامی عمارت میں 11پنڈتوں کے ذریعے شنکھ ناد کرکے ان کا استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد سیدھے بابا بیدھناتھ مندر میں داخل ہوئے۔
وزیر داخلہ کے ساتھ رکن پالیمنٹ ڈاکٹر نیشی کانت دوبے، مندر مہنت سردار پنڈا گلاب ننداوجھاکے علاوہ ان کے آبائی پنڈت دین ناتھ نرونے، وپل نرونے اور ممبر پارلیمنٹ کے آبائی پنڈت پرمود پرمود شنگار ی موجودرہے۔ بعد میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جسی ہیڈانڈسٹریل ایریا میں نینو یوریا کھاد کارخانہ کی سنگ بنیاد رکھی۔ اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ نیشی کانت دوبے اور افکو کے ایم ڈی یو ایس اوستھی موجود تھے۔ امت شاہ نے کہا کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں جھارکھنڈ کی 14 سیٹیں جیتا کر بھیجیں اور بھاری اکثریت سے حکومت بنائیں۔ اس کے ساتھ ہی بجٹ کے حوالے سے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری حکومت نے متوسط طبقے کے لوگوں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے موجودہ اجتماع سے مطالبہ کیا کہ وہ 2024 میں جھارکھنڈ کی 14 لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں اور ایک بار پھر ملک میں نریندر مودی کی حکومت بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: Amit Shah on Forensic Scientists پچاس ہزار سے زائد فارنسک سائنسدانوں کی ضرورت، امت شاہ
یو این آئی