جھارکھنڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4266 مریض کورونا سے ٹھیک ہوئے ہیں اور 2499 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جن میں سے 6 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ Corona Death Cases in Jharkhand
محکمۂ صحت کے مطابق رانچی سے 584، بوکارو سے 132، چترا سے 100، دیوگھر سے 87، دھنباد سے 73، دمکا سے 165، مشرقی سنگھ بھوم سے 591، گڑھوا سے 29، گریڈیہ سے 13، گوڈا سے 71، گملا سے 55، ہزاری باغ سے 27، جامتاڑا سے 11، کھونٹی سے 111، کوڈرما سے 33، لاتیہار سے 49، لوہردگا سے 31، پاکور سے تین، پالامو سے 87، رام گڑھ سے 30، صاحب گنج سے 37، سرائی کیلا سے 93 اور سمڈیگا سے 31،مغربی سنگھ بھوم سے 56 کورونا کے نئے مریض پائے گئے ہیں۔ ریاست کے مشرقی سنگھ بھوم میں کورونا کی وجہ سے چھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
یو این آئی
اس کے ساتھ ہی ریاست میں کووڈ-19 کے کیسوں کی کل تعداد اب بڑھ کر4 لاکھ 7 ہزار 808 ہو گئی ہے اور کل 1 کروڑ 90 لاکھ 42 ہزار 308 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے 29974 زیر علاج مریض ہیں جبکہ ریاست میں اب تک کورونا کے 3 لاکھ72 ہزار 625 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ریاست میں کورونا سے اب تک 5209 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔