جھارکھنڈ کے ضلع گریڈیہہ کے مختلف تھانہ علاقوں کے ساتھ ساتھ بہار کے جموئی ضلع میں بھی چھاپے مارے گئے۔ ان مقامات سے سائبر کرائم کے 10 ملزمین کو گرفتار کیا گیا۔
ضلع پولیس نے خود کو ڈاکٹر بتا کر آنگن واڑی ملازمین اور نوزائیدہ بچوں کے سرپرستوں کو کال کر کے سرکاری رقم ملنے کا جھانسہ دے کر دھوکہ دہی کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا۔
اس معاملے میں گری ڈیہہ کے بینگ آباد، پنجبا اور بہار کے ضلع جموئی کے چکائی تھانہ علاقے میں چھاپہ ماری کرتے ہوئے 10 لوگوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار تمام ملزم سائبر مجرم ہیں۔
اس پورے معاملے کی جانکاری ٹرینی آئی پی ایس حرِث بِن اور سائبر ڈی ایس پی سندیپ سمن سمندرشی نے دی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس کو ہریانہ سے ایک دھوکہ دہی کی اطلاع ملی۔ جس میں پتا چلا کہ ڈاکٹر کے نام پر دھوکہ دہی کی جارہی ہے۔ ایس پی امت رینو کی ہدایت پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔
ابتدا میں ایک بینک اکاؤنٹ نمبر اور ایک موبائل نمبر ملا۔ جس کی تفتیش کی گئی۔ اس معاملے میں اکاؤنٹ ہولڈر جاوید حسین کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جاوید کی گرفتاری سے واضح ہے کہ ایک منظم گروہ جعلی سمکارڈ کی مدد سے اپنے آپ کو ڈاکٹر بتا دھوکہ دہی کر رہا۔ اس گینگ میں بہار کے ملزمین کی شمولیت کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
گرفتار ملزمان میں دو نابالغ بھی شامل ہیں، جو خود کو لیڈی ڈاکٹر بتا کر فون کرتا تھا۔
ٹرینی آئی پی ایس نے بتایا کہ یہ لوگ سرکاری اعداد و شمار لے کر نوجائدہ بچوں کے والدین کے علاوہ آنگن باڑی ورکر کو فون کرتے تھے اور سرکاری فائدہ دینے کے نام پر ایے ٹی ایم اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات لے کر دھوکہ دہی کرتے تھے۔