ETV Bharat / state

جموں کے اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں 12 جنوری تک توسیع - ڈی ایس ای جے

Winter Vacation Extended حکام نے جاری سردیوں کے پیش نظر جموں کے گرمائی زون کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات میں ایک بار پھر توسیع کی گئی ہے۔

winter-vacation-of-jammu-schools-extended-till-january-12
جموں کے اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں 12 جنوری تک توسیع
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 10:17 PM IST

جموں: جموں وکشمیر میں جاری سردیوں کے پیش نظر جموں کے گرمائی زون کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات میں ایک بار پھر توسیع کی گئی ہے۔حکام کے مطابق ان تعطیلات میں 12 جنوری تک توسیع کی گئی ہے، تاہم تدریسی عملہ 8 جنوری سے ہی ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے اور اسکولوں کے سربراہان اس دوران دسویں اور بارہویں جماعت کے لئے آن لائن کلاسوں کے اہتمام کو یقینی بنائیں گے۔

winter-vacation-of-jammu-schools-extended-till-january-12
جموں کے اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں 12 جنوری تک توسیع

ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کی طرف سے ہفتے کے روز جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ 'نا سازگار موسمی صورتحال کے پیش نظر جموں کے گرمائی زون کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کے لئے دفتر کے آرڈر نمبر 1354 – DSEJ آف 2023 مورخہ 18 /12 /2023 کے تحت اعلان شدہ سرمائی تعطیلات میں 12 جنوری تک مزید توسیع کی جا رہی ہے'۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ 'تاہم تدریسی عملہ 8 جنوری سے ہی ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے اور تمام سکولوں کے سربراہان اس دوران دسویں اور بارہویں جماعت کے لئے آن لائن کلاسوں کے اہتمام کو یقینی بنائیں گے'۔

مزید پڑھیں:

آرڈر میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں کی جانی والی کسی بھی کوتاہی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔قبل ازیں حکام نے ان تعطیلات کو 6 جنوری تک توسیع کی تھی۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.