ETV Bharat / state

جموں پھر سے گندگی کا شہر کیوں؟ - jammu kashmir

ای ٹی وی بھارت نے جموں میونسپل کارپوریشن کی کمشنر اونی لواسہ سے جاننے کی کوشش کی۔

جموں پھر سے گندگی کا شہر کیوں؟
جموں پھر سے گندگی کا شہر کیوں؟
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 5:49 PM IST

جموں شہر کو قومی سوچھتا سروے کے تحت پھر سے ایک بار گندگی کا شہر قرار دیا گیا ہے۔ جس سے جموں میونسپل کارپوریشن پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ وہیں دوسری جانب چند روز قبل شہر خاص جموں کے مختلف وارڈوں بالخصوص وارڈ نمبر 73-74 میں بارشوں نے تباہی مچا دی۔

جموں پھر سے گندگی کا شہر کیوں؟

جموں شہر کے رحیم نگر، نروال میں بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ رحیم نگر کی سڑکیں کسی جھیل کا منطر پیش کرتی تھیں جبکہ دکانوں اور مکانوں میں پانی داخل ہوگیا۔

جموں پھر سے گندگی کا شہر کیوں؟
جموں پھر سے گندگی کا شہر کیوں؟
ای ٹی وی بھارت نے اس ضمن میں جموں میونسپل کارپوریشن کی کمشنر اونی لواسہ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس جموں شہر کو قومی سوچھتا سروے کے تحت جو رینکنگ ملی تھی اس کے مقابلے امسال کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا اس برس دو سو نمبر پر آئے ہیں جو کہ ہمارے لئے ایک اچھی خبر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں میں ڈرینیج سسٹم پرانا ہے اور اب آبادی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ڈرینیج سسٹم پر دباؤ پڑا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جموں میونسپل کارپوریشن کا تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ نالیوں میں نہ پھینکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.