ETV Bharat / state

جنسی زیادتی کا شکار نابالغ بچہ انصاف کے انتظار میں - جنسی زیادتی کرنے والے مجرموں

جموں سے تعلق رکھنے والے ایک نابالغ لڑکے نے اپنے سوتیلے باپ پر جنستی زیادتی سے متعلق پولیس میں شکایت درج کرائی تھی، تاہم انکے مطابق ابھی تک پولیس نے اس میں کوئی بھی پیش رفت نہیں کی۔

جنسی زیادتی کا شکار نابالغ بچہ انصاف کے انتظار میں

author img

By

Published : Sep 28, 2020, 7:12 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں سے تعلق رکھنے والے ایک نابالغ لڑکے نے اپنے ہی سوتیلے باپ پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرکے شکایت درج کی تھی، تاہم انہوں نے اس ضمن میں پولیس پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے جنسی زیادتی کے شکار نابالغ لڑکے اور اسکی نانی نے کہا: ’’مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرنے کے باوجود ابھی تک پولیس نے کارروائی کی نہ ہمارا بیان لیا گیا۔‘‘

جنسی زیادتی کا شکار نابالغ بچہ انصاف کے انتظار میں

نابالغ بچے کی نانی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کافی عرصے تک اس معاملے میں شکایت درج نہیں کی تھی کیونکہ ’’اُس نے ہمیں بندوق دکھا کر ڈرایا دھمکایا اور کہا کہ پولیس اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ شخص جموں و کشمیر پولیس میں کام کرتا ہے شاید اس وجہ سے پولیس اس کے خلاف کارروائی کرنے سے کترا رہی ہے۔

کیس کے وکیل ولاک شان سنگھ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو بتایا: ’’اس ضمن میں مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی نہ کرکے اس جیسے دیگر جنسی زیادتی کرنے والے مجرموں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اب عدالت کی جانب 29تاریخ تک پولیس کو کیس کے متعلق رپورٹ دائر کرنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت نے جب پولیس سے اس معاملے کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے اس سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.