ETV Bharat / state

خراب موسم کے سبب نائب صدر کا طیارہ جموں میں لینڈ نہیں کر سکا

VP Jagdeep Dhankar Jammu Visit Cancelledنائب صدر جگدیپ دھنکر کا آج جموں کا دورہ طے تھا تاہم خراب موسم کے پیش نظر دھنکر کا طیارہ طے شدہ شیڈول کے مطابق جموں میں لینڈ نہ کر سکا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 12:24 PM IST

Updated : Jan 4, 2024, 12:55 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں: نائب صدر جگدیپ دھنکر کا طیارہ جموں میں لینڈ نہ کر سکا جس کے سبب وہ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (SCUAST) جموں کنوکیشن کی تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔ نائب صدر کا آج جموں کا دورہ طے تھا تاہم خراب موسم کے سبب ان کا طیارہ جموں ائرپورٹ پر لینڈ نہ کر سکا جس کے سبب وہ طے شدہ پروگرام کے مطابق جموں نہیں پہنچ سکے۔ کنوکیشن میں شرکت کے بعد دھنکر صوبہ جموں کے کٹھوعہ ضلع میں بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ایکسپو کا افتتاح کرنے والے تھے، اور ان کے کٹھوعہ دورے پر بھی خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

موسم میں خرابی کے سبب نائب صدر کا جموں دورہ منسوخ ہو گیا ہے تاہم موسم میں بہتری کی صورت میں وہ طے شدہ پروگرام کے مطابق کٹھوعہ پروگرام میں شرکت کر سکتے ہیں۔ پروگرام کے مطابق نائب صدر جگدیپ دھنکھر آج دوپہر 2 سے 3 بجے کے درمیان انڈسٹریل بائیوٹیک پارک، کٹھوعہ پہنچنے والے تھے جہاں وہ بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ایکسپو کا افتتاح کرنے والے تھے تاہم اس حوالے سے صورتحال ابھی واضح نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: Jagdeep Dhankhar visits ancestral village میں ہر روز اپنے گاؤں کو یاد کرتا ہوں، جگدیپ دھنکر

اس سے قبل نائب صدر نے شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی جموں (SCOST) میں منعقد ہونے والی آٹھویں کنوکیشن تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنی تھی، لیکن وہ اس پروگرام کا حصہ نہ بن سکے۔ یہاں 500 سے زائد طلباء کو گولڈ میڈل اور سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق کنوکیشن کی تقریب SCUAST کے مرکزی کیمپس چٹھہ، جموں میں منعقد کی جا رہی ہے۔ نائب صدر کو 11 سے 12.15 بجے تک تقریب میں پہنچنا تھا۔

Last Updated : Jan 4, 2024, 12:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.