ETV Bharat / state

کٹرا - دلی وندے بھارت ٹرین سروس جموں وکشمیر کیلئے تاریخی حیثیت کی حامل:منوج سنہا - جموں و کشمیر ایل جی

Vande bharat train Service منوج سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں جموں و کشمیر میں معیاری انفراسٹرکچر کی رفتار تیز گام ہے۔انہوں نے کہا جامع ترقی کے لئے آخری میل تک کنیکٹیوٹی سے دور افتادہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی آسان تر ہوئی ہے۔

منوج سنہا
منوج سنہا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 7:27 PM IST

کٹرا - دلی وندے بھارت ٹرین سروس جموں وکشمیر کیلئے تاریخی حیثیت کی حامل:منوج سنہا

جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ہفتے کے روز کٹرہ - دہلی دوسری وندے بھارت ٹرین کے افتتاح کو جموں وکشمیر کے لئے ایک تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹرین سروس سے ماتا ویشنو دیوی کے عقیدت مندوں کے سفر میں آسانی اور شہریوں کو کافی آرام میسر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعظم کی قیادت میں جموں و کشمیر میں معیاری انفراسٹرکچر کی رفتار تیز گام ہے'۔

بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کو کٹرا تا دہلی دوسری وندے بھارت ٹرین کا ورچول افتتاح کیا۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 'جموں وکشمیر کے لئے یہ ایک تاریخی دن ہے میں ماتا ویشنو دیوی (کٹرا – دلی) کے لئے دوسری وندے بھارت ٹرین کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی جی کا مشکور ہوں'۔انہوں نے کہا کہ ' اس ٹرین سروس سے ماتا ویشنو دیوی کے عقیدت مندوں کے سفر میں آسانی اور شہریوں کو کافی آرام میسر ہوگا۔منوج سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں جموں و کشمیر میں معیاری انفراسٹرکچر کی رفتار تیز گام ہے۔انہوں نے کہا'جامع ترقی کے لئے آخری میل کی کنیکٹیوٹی سے دور افتادہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی آسان تر ہوئی ہے، ان کی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور روز گار کے مواقع بڑھ گئے ہیں'۔

مزید پڑھیں:

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں صوبے کے کئی سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا بے تحاشا رش ہے جس سے مقامی معیشت کو دوام مل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیو کھوری شرائن بورڈ شرائن کی ترقی کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کٹرا سے شیو کھوری تک آنے والے دنوں میں ہیلی سروس شروع کی جائے گی۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.