ETV Bharat / state

Umran Malik's father: 'میں دعا کرتا ہوں کہ عمران ملک کا نام روشن کرے'

عمران ملک Pace Sensation Umran Malik کو انڈین سکواڈ Team India squad کا حصہ بنائے جانے پر ان کے والد عبدالرشید ملک نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں چاہتا تھا کہ عمران بھی سبزیاں اور پھل فروخت کرے۔ اس لیے میں نے اسے کرکٹ کھیلنے سے کبھی نہیں روکا۔ اب دعا کرتا ہوں کہ وہ ملک کا نام روشن کرے۔ Umran Malik's father

Umran Malik's father: 'میں دعا کرتا ہوں کہ عمران ملک کا نام روشن کرے'
Umran Malik's father: 'میں دعا کرتا ہوں کہ عمران ملک کا نام روشن کرے'
author img

By

Published : May 23, 2022, 10:37 PM IST

Updated : May 23, 2022, 10:54 PM IST

جموں: جموں سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ عمران ملک کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی ٹی 20 سیریز میں انڈین سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ انہیں جہاں جموں و کشمیر کی عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے وہیں جموں میں ان کے آبائی علاقہ میں جشن منایا جا رہا ہے۔ عمران کے والد عبدالرشید ملک نہیں چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا ان کی طرح سبزیاں اور پھل فروخت کرے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے عمران کو دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے کبھی نہیں روکا۔ Umran Malik's father After Son's Selection In Team India squad

Umran Malik's father: 'میں دعا کرتا ہوں کہ عمران ملک کا نام روشن کرے'

عمران کے والد عبدالرشید کی جموں کے شہیدی چوک پر پھلوں اور سبزیوں کی دکان ہے۔ انہوں نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش ہوں کہ میرے بیٹھے کو پورے ملک میں لوگوں نے پیار دیا اور اب آگے بھی پیار ملتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کو بچپن سے ہی کھیلنے کا شوق تھا۔ اب میں چاہتا ہوں وہ اپنے ملک کا نام روشن کرے۔ انہوں نے کہا کہ میں کبھی نہیں چاہتا کہ عمران دکان کا انتظام سنبھالے۔ اس لیے میں نے اسے کبھی دکان پر آنے کی اجازت نہیں دی۔ میں نے ہمیشہ اسے اپنے خواب کی تکمیل کے لیے ترغیب دی۔ Umran Malik's father Statement

Last Updated : May 23, 2022, 10:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.