منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دوردراز علاقہ گلی ناگ جندررلہ میں قدیم زیارت شریف تھان پیر بابا بادشاہ رحمت اللہ علیہ کا دو روزہ عُرس پاک اختتام پذیر ہوا جس میں ضلع بھر سے بغیر مذہب و ملت بغیر رنگ و نسل زائرین نے زیارت کی او حاضری دی۔ عُرس پاک میں پہلے روز قرآن خوانی، خطمات و معظمات، درود و اذکار کا اہتمام کیا گیا اور علماء کرام نے تھان پیر بابا بادشاہ رحمت اللہ علیہ کی زندگی و تعلیمات پر مفصل بیانات کیے گئے۔ جموں و کشمیر کے ضلع منڈی میں تھان پیر بابا بادشاہ رحمت اللہ علیہ کے عرس میں مولانا مفتی بشارت حسین ثقفی نے خطاب کے دوران تمام لوگوں کو زیارتوں و آستانوں پر سجدہ و طواف کرنے پرسختی سے منع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کی نہ تو عبادت اور نہ ہی تعظیم کے لیے سجدہ کرنا جائز ہے۔ سجدہ صرف اور صرف رب ذوالجلال کو ہی کرنے کا حکم ہے۔
وہیں دوسرے روز بھی درود و اذکار اور خصوصی دعاؤں کے ساتھ ساتھ ان کے آستانہ پر چادر پوشی کی گئی جس میں تحصیل انتظامیہ علماء کرام و عوامی نمائندگان کے علاوہ متعدد مختلف مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: Boycott of Muslims in Gurugram گروگرام میں مسلمانوں کے بائیکاٹ کی اپیل کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل
اس موقع پر مولانا مفتی بشارت حسین ثقفی نے عالم انسانیت اور بلخصوص ملک میں امن بھائی چارہ کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے عُرس پاک میں سکیورٹی و دیگر تمام تر معقول انتظامات رکھنے پر ضلع انتظامیہ پونچھ کا شکریہ ادا کیا۔ عُرس پاک کے اختتام پر زیارت کمیٹی کی جانب سے تمام زائرین میں تبرکات بھی تقسیم کیے گیے۔