ETV Bharat / state

'ملک کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والوں کو سرکاری نوکری کرنے کا حق نہیں' - Manoj Sinha on dismissal of services

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ دنوں مزید 11 کشمیری سرکاری ملازمین کو 'ملک کی سلامتی کے مفاد' میں ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

'ملک کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والوں کو سرکاری نوکری کرنے کا حق نہیں'

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 1:53 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف کام کرنے والوں کو سرکاری نوکری کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کا نام لئے بغیر کہا کہ ایسے ایسے افراد کے ہاں سرکاری نوکری دی گئی تھی جن کا نام سن کر لوگ ڈر جاتے ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کو جموں کے اکھنور میں ایک تقریب میں بولتے ہوئے کہا: 'آپ سب جانتے ہیں کہ ایسے ایسے افراد کے ہاں نوکری دی گئی تھی جن کا نام سن کر لوگ ڈر جاتے ہیں'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'ایسے لوگوں کو نوکری میں رہنے کا حق نہیں جن کے کام ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں'۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ دنوں مزید 11 کشمیری سرکاری ملازمین کو 'ملک کی سلامتی کے مفاد میں' ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

جن 11 کشمیری ملازمین کو سرکاری ملازمت سے فارغ کیا گیا ان میں پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں مقیم حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے دو فرزند بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں لیفٹیننٹ گورنر نے گزشتہ ماہ قریب پانچ کشمیری سرکاری ملازمین بشمول ایک اسسٹنٹ پروفیسر، ایک نائب تحصیلدار اور تین اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کردیا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق حکومت نے متذکرہ دفعہ کے تحت کشمیر میں 'ملک مخالف سرگرمیوں' میں ملوث ہونے کے الزام میں سینکڑوں ملازموں کو برطرف کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے لئے ایک خصوصی 'ٹاسک فورس' تشکیل دی گئی ہے۔

سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیمیں اور علاقائی سیاسی جماعتیں سرکاری ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کی پالیسی پر سخت برہمی کا اظہار کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'حکومت کشمیر میں سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کے بجائے لوگوں کو بچانے پر توجہ دے'

پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کشمیری سرکاری ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کی حکومتی کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ باپ کی سزا بیٹے اور بیٹے کی سزا باپ کو نہیں دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز جموں میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کشمیری سرکاری ملازمین کی برطرفی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا: 'بیٹے کو باپ کی سرگرمیوں کی سزا نہیں دی جاسکتی اور اسی طرح بیٹے کی سزا باپ کو نہیں دی جاسکتی۔ اگر آپ کے پاس بیٹے کے خلاف ثبوت ہیں تو آپ کارروائی کر سکتے ہیں'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'یہ صرف 11 لوگ نہیں ہیں جن کو برطرف کیا گیا ہے۔ ان لوگوں نے اب تک 20 تا 25 ملازمین کو برطرف کیا ہے۔ انکوائری ججمنٹ نہیں۔ انکوائری جاری ہے لیکن جرم ثابت نہیں ہوا ہے ایسے میں آپ کیسے یہ فیصلہ لے سکتے ہیں کہ فلاں مجرم ہے'۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.