ETV Bharat / state

سپریم کورٹ کے فیصلے کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم - وسیم رضوی کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے وسیم رضوی کی جانب سے قرآن مجید کی 26 آیتوں کو منسوخ کیے جانے سے متعلق پی آئی ایل کو خارج کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی درخواست گزار پر پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے جس مسلمانوں سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم
سپریم کورٹ کے فیصلے کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم سپریم کورٹ کے فیصلے کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 3:51 PM IST

اس تعلق سے مفتی محمد آصف نے کہا کہ' عوام کو پورا یقین تھا کہ سپریم کورٹ وسیم رضوی کی درخواست کو مسترد کر دے گا اور بھاری جرمانہ بھی عائد کرے گا۔ جبکہ وسیم رضوی جیسے لوگوں پر 50 ہزار کا جرمانہ کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن کورٹ کا فیصلہ سبھی کے لئے مثال بنے گا اور دوبارہ کوئی بھی کسی بھی مذہب پر تنقید نہ کرسکے گا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم
شعیہ فیڈریشن جموں کے رکن سہیل کاظمی نے کہا کہ' ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ کورٹ کا یہ فیصلہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ملک میں ہر ایک مذہب کی عزت کی جاتی ہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے ہمیشہ خوش آئند ہوتے ہیں اور اگر اس سے بھی بڑھ کر کوئی سزا ہے تو وہ وسیم رضوی کو ملنی چاہئے۔ بتادیں کہ شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے ایک پی آئی ایل دائر کر سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ قرآن شریف سے 26 آیات کو منسوخ کردی اجائے۔ رضوی کے مطابق 'یہ آیات انسانوں کو تشدد اور دہشت گردی کی تعلیم دیتی ہیں'۔جسٹس فالی نریمن، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس ہریشکیش رائے کی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے عرضی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ' واقعی یہ ایک چھوٹی نچلے سطح کی درخواست ہے۔ درخواست میں وسیم رضوی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان آیات کے حوالے سے دنیا کے لوگوں کو دہشت گرد بنایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.