ETV Bharat / state

Ropeway Project for Mata Vaishno Devi shrine روپ وے پروجیکٹ کیلئے ٹینڈر کا عمل آخری مرحلے میں، منوج سنہا - ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ 'ماتا ویشنو دیوی کیلئے ایک روپ وے کے لیے ٹینڈر کا عمل آخری مرحلہ ہے۔ مقامی کاروبار کے تحفظ کو مد نظر رکھ کر اس منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا۔'

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 20, 2023, 5:48 PM IST

روپ وے پروجیکٹ کیلئے ٹینڈر کا عمل آخری مرحلے میں، منوج سنہا

جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جو ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں نے آج ماتا ویشنو دیوی مندر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران منوج سنہا نے ترپتی بھوجنالیہ اور پرساد کیندر کا افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے ماتا ویشنو دیوی مندر میں پوجا بھی کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ ماتا ویشو دیوی مندر کے لیے روپ وے پروجیکٹ کی ٹینڈرنگ کا عمل اپنے آخری مرحلے میں ہے اور پروجیکٹ پر کام انتہائی حساسیت کے ساتھ کیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مقامی کاروبار متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس روپ وے کو بزرگ اور معذور عقیدت مندوں کے لیے بنایا جائے گا جو مندر کی زیارت کرنے کے لیے ملک بھر سے آتے ہیں۔

منوج سنہا نے مندر کے احاطے میں بھوجنالیہ اور پرساد کیندر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترپتی بھوجنالیہ میں عقیدت مندوں کو جدید ترین کھانے کی سہولیات حاصل ہوں گی۔ منوج سنہا نے کہا کہ اس بڑے ریستوراں میں تقریباً 150 عقیدت مند بیک وقت کھانا کھا سکیں گے۔ پرساد کیندر میں ایک دن میں 3 ہزار سے زیادہ یاتریوں کو ٹھہرایا جا سکتا ہے، اور 750 زائرین ایک وقت میں بھوجنالیہ میں اپنا کھانا کھا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پچھلے سال 91.25 لاکھ زائرین نے اس مندر کا دورہ کیا تھا جبکہ سنہ 2020 میں صرف 17 لاکھ عقیدت مندوں نے مندر پر حاضر دی جس کے بعد مندر تاریخ میں پہلی بار کووڈ کی وجہ سے پانچ ماہ کے لئے بند کیا گیا تھا، بعد میں اسے 16 اگست 2020 کو دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.