ETV Bharat / state

G 20 Summit in Delhi جموں کے طلبہ نے بنائی رنگولی، جی ٹونٹی اجلاس پر کیا خوشی کا اظہار - جی ٹونٹی اجلاس جموں طلبہ کا جشن

بھارت بھر میں جی ٹونٹی اجلاس جو دارالحکومت دہلی میں شروع ہو چکا ہے، کی خوش میں متعدد پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 1:51 PM IST

Updated : Sep 9, 2023, 2:02 PM IST

جموں کے طلبہ نے بنائی رنگولی، جی ٹونٹی اجلاس پر کیا خوشی کا اظہار

جموں: قومی دارالحکومت دہلی میں G-20 اجلاس جاری ہے جس میں شرکت کے لیے سربراہان مملکت کی بھارت آمد کا سلسلہ جمعہ سے ہی شروع ہو گیا تھا۔ اس دوران مرکزی حکومت کی جانب سے مختلف ممالک سے آنے والے سربراہان، مندوبین کا استقبال بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے۔ جہاں اس ضمن میں حکومتی سطح پر کافی تشہیر کی جا رہی ہے وہیں مقامی سطح پر بھی بھارت میں ہو رہے جی 20اجلاس پر خوش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یونین ٹیریٹری کی سرمائی دارالحکومت جموں میں ہفتہ کو دیون دیوی ہائی سیکنڈری اسکول کے طالب علموں نے بھارت میں ہو رہے جی ٹونٹی اجلاس پر خوش کا اظہار اور اس میں شامل ہو رہے لیڈران کا خیر مقدم کرنے کی غرض سے ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا۔ اسکولی طلبہ نے ’’ویلکم جی ٹونٹی‘‘ کے عنوان سے رنگولی تیار کی اور اس ضمن میں پروگرام کا بھی اہتمام کیا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اسکولی طلبہ نے بھارت میں ہو رہے جی 20اجلاس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بھارت کے لئے نیک شگون سے بھی تعبیر کیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی طلبہ نے کہا: ’’ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم دعا گو بھی اور بھارت میں ہو رہے جی 20اجلاس پر فخر بھی محسوس کر رہے ہیں۔‘‘ طلبہ کے مطابق؛ ’’بھارت میں منعقد ہو رہے اجلاس - جس میں عالمی طاقتوں کے سربراہان بھی موجود ہے - پوری دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ بھارت ایک مضبوط ملک اور مضبوط معیشت ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: G20 Summit In Delhi کشمیر اور دلی میں جی ٹوینٹی سمٹ کی منفرد اہمیت کیوں

قابل ذکر ہے کہ جی 20اجلاس کے پیش نظر دہلی میں مرکزی حکومت کی جانب سے عالمی لیڈروں کا استقبال کیا جا رہا ہے۔ جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن G-20 سربراہی اجلاس کے لیے بھارت نہیں آ رہے ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ کی جگہ وزیر اعظم لی کیانگ نئی دہلی آ رہے ہیں۔

Last Updated : Sep 9, 2023, 2:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.