ETV Bharat / state

Student Found Hanging in Jammu جموں کے ہوسٹل میں طالب علم کو لٹکتے ہوئے پایا گیا

author img

By

Published : Sep 20, 2022, 2:19 PM IST

جموں میں سینٹرل یونیورسٹی کے ہوسٹل کے کمرے میں ایک طالب علم کو لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ متوفی طالب علم کی شناخت ابھنو چوبے ولد ودھے چرن ساکن مدھیہ پردیش کے بطور ہوئی ہے۔اس ضمن میں پولیس اسٹیشن چھانی ہمت میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔Student Found Hanging in Jammu

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں: سینٹرل یونیورسٹی جموں کے ہوسٹل کے کمرے میں طالب علم کو لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سینک کالونی جموں میں سینٹرل یونیورسٹی کے ہوسٹل کمرے میں طالب علم کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر طبی اور قانونی لوازمات پورے کیے گئے۔Student Found Hanging in Jammu

متوفی طالب علم کی شناخت ابھنو چوبے ولد ودھے چرن ساکن مدھیہ پردیش کے بطور ہوئی ہے۔طالب علم کی موت کیسے اور کن حالات میں ہوئی اس کی جانچ پڑتال شروع کی گئی۔ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن چھانی ہمت میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

دوسری جانب ضلع راجوری کے سندربنی علاقے میں منگل کو ایک غیر مقامی مزدور کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے سندربی بنی کے جگی علاقے میں رہائش پذیر ایک غیر مقامی مزدور کو ایک درخت کے ساتھ لٹکے ہوئے دیکھا گیا

انہوں نے کہا کہ وہاں مقیم دوسرے مزدورں نے لاش کو دیکھتے ہی پولیس کو مطلع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ایک پولیس پارٹی جائے واردات پر پہنچی اور مذکورہ مزدور کو سب ضلع ہسپتال سندربنی پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت رامشری ولد سونا لال ساکن مدھیہ پردیش کے بطور کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Body of Non Local Found Hanging راجوری میں غیر مقامی مزدور کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی ملی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.