ETV Bharat / state

Dilbagh Singh On Militancy ملیٹینسی کو فروغ دینے کی خاطر جتنی بھی تعمیرات بنائی گئی اُنہیں سیل یا مسمار کیا جائے گا، پولیس سربراہ - جموں و کشمیر میں ٹی ار ایف کی دھمکی

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ایسے وسائل اور عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں جو عسکریت پسندی کو زندہ رکھنے کے لئے کسی نہ کسی صورت میں اپنا کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے اثاثوں، جائیدادوں کی ایک ایک کرکے نشاندہی کی جارہی ہیں اور قانون کے دائرے میں رہ کر اُنہیں مسمار کیا جائے گا۔Dilbagh Singh On Property Attached In Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 19, 2022, 8:58 PM IST

جموں:جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے پیر کے روز کہا کہ ملیٹینسی کو فروغ دینے کی خاطر جتنی بھی تعمیرات کھڑی گئی اُن کی نشاندہی کی خاطر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی وہ چیز جو ملیٹینسی کو بڑھاوا دینے کے لئے استعمال میں لائی جارہی ہیں اُس کو سیل اور مسمار کرنا قانون کے دائرے میں آتا ہے اور اس طرح کی مہم مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے کٹھوعہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔Dilbagh Singh On Property Attached In Kashmir

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بہت سارے امن دشمن لوگ موجود ہیں جن کی نشاندہی کی خاطر اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملیٹینسی کے نام پر جموں وکشمیر میں ایسے وسائل اور عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں جو ملیٹینسی کو زندہ رکھنے کے لئے کسی نہ کسی صورت میں اپنا کام کر رہی ہیں۔Dilbagh Singh On Militancy In JK

ملیٹینسی کو فروغ دینے کی خاطر جتنی بھی تعمیرات بنائی گئی اُنہیں سیل یا مسمار کیا جائے گا، پولیس سربراہ
انہوں نے کہا کہ ایسے اثاثوں، جائیدادوں کی ایک ایک کرکے نشاندہی کی جارہی ہیں اور قانون کے دائرے میں رہ کر اُنہیں مسمار کیا جائے گا۔دلباغ سنگھ کے مطابق عسکریت پسندی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو کافی زخم دئے ہیں،لہذا اس کا قلع قمع کرنے کی خاطر سکیورٹی ایجنسیاں زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں۔ Jamat Islami Property Attached In Kashmirپولیس سربراہ نے کہا کہ کوئی بھی وہ چیز جو عسکریت پسندی کو فروغ دینے کے لئے استعمال میں لائی جارہی ہیں اُس کو سیل اور مسمار کرنا قانون کے دائرے میں آتا ہے اور یہ مہم مستقبل میں جاری رہے گی۔منشیات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہا کہ یہ پاکستان کی نئی سازش ہے اور وہ ڈرگس کے ذریعے یہاں کے نوجوانوں او سماج کو ٹارگیٹ کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ایام میں پولیس نے بڑی مقدار میں منشیات کی اشیاء کو ضبط کیا جو ملک کی مختلف ریاستوں تک پہنچانی تھی۔Dilbagh Singh On Drug Trade In Kashmir

مزید پڑھیں: Militant House Demolished کشمیر میں پہلی بار چلا بلڈوزر، عسکریت پسند کا مکان منہدم

دلباغ سنگھ کے مطابق منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہیں اور جو کوئی بھی اس میں ملوث ہوگا اُس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع میں نئے ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹر کے قیام پر غور وغوض ہو رہا ہے۔

ٹی آر ایف کی جانب سے دھمکی دینے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہا کہ ایسا افرا تفری پیدا کرنے کی خاطر کیا جارہا ہے۔ ٹی ایف آر کے عسکریت پسند پولیس کے ہمارے نشانے پر ہیں اور دھمکیاں دینے والوں کو بہت جلد سبق سکھایا جائے گا۔TRF Threat in Kashmir

(یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.